تلنگانہ

عادل آباد میں درجہ حرارت11.2ڈگری درج

دارالحکومت حیدرآباد میں درجہ حرارت 13.7ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔محکمہ موسمیات نے اپنے بلیٹن میں کہا کہ تلنگانہ میں 16تا20نومبر موسم کے خشک رہنے کا امکان ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں اقل ترین درجہ حرارت 11.2ڈگری سلسیس منگل اور بدھ کی درمیانی شب درج کیاگیا۔محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ گذشتہ روز کے مقابلہ میدک اورحیدرآباد میں اقل ترین درجہ حرارت میں کمی درج کی گئی ہے۔

میدک ضلع میں درجہ حرارت 11.3ڈگری سلسیس درج کیاگیا جبکہ ریاستی دارالحکومت حیدرآباد میں درجہ حرارت 13.7ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔محکمہ موسمیات نے اپنے بلیٹن میں کہا کہ تلنگانہ میں 16تا20نومبر موسم کے خشک رہنے کا امکان ہے۔