آندھراپردیش

ہندوستان ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں سرکردہ ممالک سے مقابلہ کر رہا ہے: وزیراعظم مودی

مودی نے پروگرام میں موجود تمام لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ شدید مصروفیات کی وجہ سے جسمانی طور پر موجود نہیں ہو سکے۔ سری ستھیا سائی کے آشیرواد اور تحریک آج ہمارے ساتھ ہے۔

پٹپرتھی (آندھرا پردیش): وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کہا کہ ہندوستان ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور 5 جی جیسے شعبوں میں دنیا کے سرکردہ ممالک سے مقابلہ کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
دہشت گردی پر دُہرے معیار کی کوئی گنجائش نہیں، برکس چوٹی کانفرنس سے مودی کا خطاب
وزیر اعظم کی تقریر پر سیتا اکا کا شدید ردعمل
مودی کو کجریوال کو جیل میں ڈالنے پر معافی مانگنی چاہئے:عام آدمی پارٹی

ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پٹپرتھی میں سائی ہیرا گلوبل کنونشن سینٹر کا افتتاح کرنے کے بعد حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا ’’ہندوستان ٹیکنالوجی اور معیشت میں بھی ایک رہنما ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ہندوستان اب دنیا کی ٹاپ 5 معیشتوں میں سے ایک بن گیا ہے جو دنیا کے تیسرے سب سے بڑے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کی حمایت کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا میں ہونے والے ریئل ٹائم آن لائن لین دین کا 40 فیصد ہندوستان میں ہو رہا ہے۔

انہوں نے عقیدت مندوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ پورے پٹپرتھی ضلع کو ڈیجیٹل اکانومی کی جانب تبدیل کردیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ اگر سبھی مل کر اس عزم کو پورا کرتے ہیں تو سری ستھیا سائی بابا کی اگلی جینتی تک پورا ضلع ڈیجیٹل ہو جائے گا۔

مودی نے پروگرام میں موجود تمام لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ شدید مصروفیات کی وجہ سے جسمانی طور پر موجود نہیں ہو سکے۔ سری ستھیا سائی کے آشیرواد اور تحریک آج ہمارے ساتھ ہے۔

 انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ان کے مشن میں توسیع ہورہی ہے اور ملک کو سائی ہیرا گلوبل کنونشن سنٹر کے نام سے ایک نیا فلیگ شپ کنونشن مل رہا ہے۔”

وزیراعظم نے کہا کہ جب کسی نئے خیال کی پیش رفت ایک قدم کے طور پر ہوتی ہے تو اس وقت یہ سب سے زیادہ موثر ہوتا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج سائیں ہیرا عالمی کنونشن مرکز کے خود کو وقف کردینے کے علاوہ سری ستیہ سائیں عالمی کونسل کے رہنماؤں کی کونسل بھی اپنے کام انجام دےرہی ہے ۔

وزیراعظم نے اس تقریب کے موضوع ‘عمل کرو اور تحریک دو ’ کی تعریف کی اور اسے موثر اور فائدہ مند بتایا ۔مسٹر مودی نے سماج کے رہنماؤں کے اچھے رویہ کی اہمیت پر زور دیا کیونکہ سماج ان پر ہی عمل کرتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ سری ستیہ سائیں کی زندگی اس کی ایک مثال ہے۔ آج ہندوستان بھی اپنے فرائض کو ترجیح دیتے ہوئے آگے بڑھ رہا ہے ۔ آزادی کی صدی کی طرف بڑھتے ہوئے ہم نے امرت کال کوکرتویہ کا ل کا نام دیا ہے ۔ ان عزائم میں ہماری روحانی اقدار اورمستقبل کے عزائم کی رہنمائی شامل ہے ۔اس میں ترقی اور وراثت دونوں شامل ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ جہاں روحانی اہمیت کے مقامات کی تجدید کی جارہی ہے وہیں ہندوستان ٹکنالوجی اورمعیشت میں بھی سبقت حاصل کررہا ہے ۔وزیراعظم نے زور دے کرکہا کہ ہندوستان دنیا میں پانچ سرکردہ معیشتوں میں سے ایک بن گیا ہے۔

جو دنیا میں اسٹارٹ اپ نظام کو تیسرے نمبر سب سے زیادہ حمایت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ڈجیٹل ٹکنالوجی اور فائیو جی شعبوںمیں دنیا میں سرکردہ ملکوں کے ساتھ مقابلہ کررہا ہے۔ وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ دنیا کا40فیصد بروقت آن لائن لین دین ہندوستان میں انجام پارہا ہے۔

 انہوں نے عقیدت مندوں سے زور دے کر کہا کہ وہ پورے پٹا پارتھی ضلع کو ایک ڈجیٹل معیشت میں بد ل دیں ۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ اگر ہر کوئی اس عز م کو پورا کرنے کے لئے یکجا ہوجائے تو پورا ضلع سری ستیہ سائنں بابا کے اگلے یوم پیدائش تک ڈجیٹل ہوجائے گا۔