کھیل

ہندوستان نے تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو شکست دے دی

ہندوستان نے یشسوی جیسوال کی 214 رنز کی ناٹ آؤٹ ڈبل سنچری اور سرفراز خان کی 68 رنز کی ناٹ آؤٹ نصف سنچری کی بدولت انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن چار وکٹ پر 430 رنز بنانے کے بعد اننگز ڈکلیئر کر دی۔

راجکوٹ: ہندوستان نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں یشسوی جیسوال کی ناٹ آؤٹ ڈبل سنچری اوراس کے بعد رویندر جڈیجہ کے 41 رن دے کر پانچ وکٹ کی شاندار گیند بازی کی بدولت چوتھے دن اتوار کو انگلینڈ کو ریکارڈ 434 رنز سے شکست دے دی۔

متعلقہ خبریں
سعود شکیل ایشیا کپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں شامل
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
آئی پی ایل اور ٹیم انڈیا کیلئے کھیلنا میری خواہش : عابدمشتاق
روہت-یشسوی کی ڈبل سنچری، ہندوستان کو 162 رن کی برتری
پاکستان نے 3 سال بعد ٹسٹ سیریز جیت لی

دوسری اننگز میں 557 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم رویندر جڈیجہ اور کلدیپ یادو کی اسپن بولنگ کا شکار ہوگئی اور پوری ٹیم 39.4 اوورز میں 122 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اس کے چھ بلے باز دوہرے ہندسے تک بھی نہیں پہنچ سکے۔

یہ ٹیسٹ میچ میں ہندوستان کی سب سے بڑی فتح ہے۔ اس سے قبل ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو 372 رنز سے شکست دی تھی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

جیک کرولی 11 رنز، بین ڈکٹ چار رنز، اولی پوپ تین رنز، جو روٹ سات رنز، جونی بیئرسٹو چار رنز، کپتان بین اسٹوکس 15 رنز، بین فاکس 16 رنز، ریحان احمد صفر کے اسکور پر آؤٹ ہوئے، ٹام ہارٹلی 16 رن کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ مارک ووڈ نے سب سے زیادہ 33 رنز بنائے۔ جیمز اینڈرسن ایک رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔

ہندوستان کی جانب سے رویندر جڈیجہ نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ کلدیپ یادو نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جسپریت بمراہ اور آر اشون نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل ہندوستان نے یشسوی جیسوال کی 214 رنز کی ناٹ آؤٹ ڈبل سنچری اور سرفراز خان کی 68 رنز کی ناٹ آؤٹ نصف سنچری کی بدولت انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن چار وکٹ پر 430 رنز بنانے کے بعد اننگز ڈکلیئر کر دی۔

اس کے ساتھ ہی ہندوستان کی برتری 556 رنز تک پہنچ گئی اور انگلینڈ کو یہ میچ جیتنے کے لیے تقریباً ڈیڑھ دن میں 557 رنز بنانے ہوں گے۔ یشسوی نے اپنی ڈبل سنچری میں 14 چوکے اور 12 چھکے لگائے۔

 اس کے ساتھ ہی وہ ہندوستان کے لیے ایک سیریز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ یشسوی کی یہ لگاتار دوسری ڈبل سنچری ہے۔ سرفراز اپنے ڈیبیو ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں نصف سنچریاں بنانے والے چوتھے ہندوستانی بلے باز ہیں۔ سرفراز نے چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔