قانونی مشاورتی کالم

جائیداد کی خریدی کا معاہدہ ۔ رجسٹریشن پر پابندی

میں نے ایک قطعہ اراضی کا پلاٹ موازی300 مربع گز خریدنے کا ایک صاحب سے معاہدہ کیا اور ایک بھاری رقم بطور اڈوانس ادا کردی۔ زیرِ خرید جائیداد کے تمام دستاویزات کی نقولات منسلک ہیں۔

سوال:- السلام علیکم ۔ میں نے ایک قطعہ اراضی کا پلاٹ موازی300 مربع گز خریدنے کا ایک صاحب سے معاہدہ کیا اور ایک بھاری رقم بطور اڈوانس ادا کردی۔ زیرِ خرید جائیداد کے تمام دستاویزات کی نقولات منسلک ہیں۔

متعلقہ خبریں
عجیب سوال۔ تباہ کن ارادے
ٹولی چوکی۔ شیخ پیٹ روڈ کی توسیع جائیدادوں کی بلا معاوضہ طلبی
ماہ شعبان کی فضیلت اور اس کے اعمال
مالکِ جائیداد کی وفات کے بعد ورثاء آپس میں جائیداد بانٹ سکتے ہیں۔ اگر آپس میں کوئی اختلاف نہ ہو
زیادہ اڈوانس کے ساتھ کم کرایہ

میں نے نصف سے زیادہ رقم ادا کردی ۔ جب بیع نامہ کو رجسٹریشن کے لئے پیش کیا گیا تو پتہ چلا کہ یہ جائیداد اور اس کے اطراف کی زائد از چھ ایکر اراضی کی رجسٹری پر امتناع ہے اور یہ جائیداد (Prohibited) میں ڈالی گئی ہے ۔

فروخت کنندہ کے پاس تمام دستاویزات موجود ہیں اور انہوں نے اس پلاٹ کو آج سے پندرہ سال قبل بذریعہ رجسٹری خریدا تھا اور (E.C.) میں ان کا نام نظر آرہا ہے۔ میں نے فروخت کنندہ سے اڈوانس میں دی گئی رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا جس پر وہ صاحب بہت ناراض ہورہے ہیں اور وہ رقم واپس کرنے کو تیار نہیں۔

مجھے قانونی رائے ملی ہے کہ ان صاحب کے خلاف معاہدۂ بیع پر عمل درآمد کا دائر کروں۔ لیکن دوسری رائے یہ ملی کہ اس سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا کیوں کہ یہ اراضی گورنمنٹ اراضی کا حصہ ہے۔

ایسی صورت میں آپ سے مشورہ طلب کیا جارہا ہے ۔

جواب:- اگر آپ نے قانونی رائے خرید سے پہلے لی ہوتی تو آپ کو بتایا جاتا کہ زیر خرید اراضی پرائیوٹ اراضی ہے یا گورنمنٹ اراضی یا لاونی پٹہ اراضی ہے۔ لیکن آپ نے بزعم خود یہ زحمت گوارہ نہ کی ۔

سچ ہے خودکردہ علاجے نیست ۔ یہ مسئلہ بہت مشکل معلوم ہوتا ہے ۔ ہمیں افسوس ہے کہ آپ کو عدالت سے بھی راحت نہیں مل سکتی۔

اگر آپ نے مشورہ لیا ہوتا تو آپ سے کہا جاتا کہ پہلے آپ رجسٹریشن آفس جاکر دریافت کریں کہ یہ اراضی (Prohibited List) میں تو نہیں۔ لیکن آپ نے ایسا نہ کیا جس کی ذمہ داری آپ پر ہی عائد کی جاسکتی ہے ۔ آپ نے اڈوانس میں زائد از ایک کروڑ نقد ادا کئے جو خود ایک لاقانونیت ہے۔

قارئین کو ہوشیار رہنا چاہیے کہ بھاری رقومات کا نقد لین دین نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

a3w
a3w