حیدرآباد

سڑک حادثہ میں اے پی کی طالبہ کی موت پر مذاق کے واقعہ کی جانچ کروانے امریکہ سے ہندوستان کا مطالبہ

حکومت ہند نے امریکہ کے سیاٹل شہر کے پولیس عہدیدارکے اس ویڈیو پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے جس نے آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والی ایک طالبہ کی موت کے واقعہ پر مذاق اڑایاتھا۔

حیدرآباد: حکومت ہند نے امریکہ کے سیاٹل شہر کے پولیس عہدیدارکے اس ویڈیو پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے جس نے آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والی ایک طالبہ کی موت کے واقعہ پر مذاق اڑایاتھا۔

متعلقہ خبریں
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

سان فرانسسکو میں ہندوستانی قونصل خانے نے ٹویٹ کرتے ہوئے اس واقعہ کی فوری جانچ کا مطالبہ کیا۔قونصلیٹ جنرل نے ا س واقعہ کو تشویشناک قراردیا۔انہوں نے کہاکہ اس معاملہ کو سیاٹل کے مقامی حکام اور واشنگٹن ریاست کے ساتھ ساتھ واشنگٹن ڈی سی کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ سختی سے اٹھایاگیا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس المناک واقعہ میں ملوث عہدیدار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔قبل ازیں پولیس نے سیاٹل کے پولیس ڈپارٹمنٹ کے عہدیدار ڈینیل اوڈیریروسیاٹل پولیس آفیسرس گلڈکے خلاف جانچ شروع کی۔

امریکہ کے نیویارک میں سڑک عبور کرتے ہوئے پولیس کی پٹرولنگ گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہونے والی آندھراپردیش کی لڑکی کی موت کامذاق اڑانے والے پولیس عہدیدار کا ویڈیو وائرل ہوگیا تھا۔

اس پولیس عہدیدارنے اس واقعہ کا مذاق اڑایا تھا اور اس پر ہنسا بھی تھا۔ اس کے یہ تمام الفاظ اس کے باڈی کیم کیمرے میں ریکارڈ ہوئے۔

ان مناظر کے منظر عام پر آنے کے بعد اعلیٰ عہدیداروں نے اس کے رویہ کی جانچ کی ہدایت دی ہے۔ آندھراپردیش کے کرنول ضلع کے ادونی سے تعلق رکھنے والی23سالہ جانوی کوکالج جاتے ہوئے پولیس کی ایک پٹرولنگ گاڑی نے سڑک عبور کرنے کے دوران اس کو ٹکر دے دی تھی جس کے نتیجہ میں اس موت ہوگئی تھی۔

آن لائن وائرل فوٹیج میں پولیس عہدیدارڈینیل کو اس بارے میں یہ کہتے ہوئے سنا جا رہا ہے کہ وہ ایک عام آدمی تھی اور اس کی موت بے سود تھی۔ اس نے قہقہہ بھی لگایاتھا۔