انٹرٹینمنٹ
اروشی روتیلا نے باس پارٹی کے گانے کا بی ٹی ایس ویڈیو شیئر کیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلانے باس پارٹی کے گانے کا بی ٹی ایس ویڈیو سوشل میڈیا پر مشترک کیاہے۔ اروشی روتیلا اورچرنجیوی اسٹار کی فلم والٹیئر ویریا کا آئٹم گانا باس پارٹی ریلیز ہو چکا ہے۔ گانا ریلیز ہونے کے ساتھ ہی اروشی نے ایک بی ٹی ایس ویڈیو مشترک کیا ہے،جو کافی مقبول ہورہا ہے۔
ویڈیو میں اروشی گانے پر ڈانس کرتی ہوئی نظرآرہی ہیں، ببیگ گراؤنڈ میں باس پارٹی گانا چل رہا ہے۔ ویڈیو مشترک کرتے ہوئے اروشی نے لکھا،”باس پارٹی کا گانا ریلیز ہو گیا ہے۔ آئے ہائے مزہ ہی آگیا، ایک دم ماس۔“
والٹیئر ویریامیں چرنجیوی کے علاوہ روی تیجااور شروتی حسن کا بھی اہم کردار ہے۔ یہ فلم 2023میں ریلیز ہوگی۔