شمالی بھارت

ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا کہ ہندوستان ایک ملک، ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے جو ایک ”سیکولر سول کوڈ“ہے۔

کیواڑیا (گجرات) (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا کہ ہندوستان ایک ملک، ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے جو ایک ”سیکولر سول کوڈ“ہے۔

متعلقہ خبریں
انڈیا اتحاد دہشت گردی کا حامی اور دستور کا مخالف : اسمرتی ایرانی
دہشت گردی پر دُہرے معیار کی کوئی گنجائش نہیں، برکس چوٹی کانفرنس سے مودی کا خطاب
دفعہ 370، کشمیر اسمبلی کے پہلے اجلاس میں قرار داد کی منظوری متوقع
وزیر اعظم کی تقریر پر سیتا اکا کا شدید ردعمل
مودی کو کجریوال کو جیل میں ڈالنے پر معافی مانگنی چاہئے:عام آدمی پارٹی

کیواڑیا، گجرات میں ’قومی اتحاد کے دن‘کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہاکہ ”آج ہندوستان ایک قوم، ایک سول کوڈ یعنی سیکولر سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے“۔ اس تقریب میں وزیر اعظم مودی نے یہ بھی کہاکہ ہم اب ایک ملک، ایک انتخاب کے لیے کام کر رہے ہیں، جو ہندوستان کی جمہوریت کو مضبوط کرے گا، جس سے ہندوستان کے وسائل کے بہترین نتائج برآمد ہوں گے اور ملک کو ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے خواب کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

پروگرام کے دوران وزیر اعظم نے اتحاد کا عہد لیا اور سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی 149 ویں یوم پیدائش پر ایکتا نگر میں اسٹیچو آف یونٹی پر پھول چڑھائے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 سال ہندوستان کے اتحاد اور سالمیت کے لیے بے مثال کامیابیوں سے بھرے ہوئے ہیں اور حکومت کے ہر عمل اور مشن میں قومی یکجہتی کا عزم نظر آتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ سچے ہندوستانیوں کے طور پر ہمارا فرض ہے کہ قومی اتحاد کی ہر کوشش کو جوش اور توانائی کے ساتھ منائیں، نئی قراردادوں، امیدوں اور جوش کو مضبوط کریں۔ مودی نے کہا کہ ہندوستانی زبانوں کو فروغ دے کر حکومت نے اتحاد کے بندھن کو مضبوط کیا ہے، نئی تعلیمی پالیسی ایک روشن مثال ہے، جسے قوم نے فخر سے اپنایا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئین کا نام لینے والوں نے اس کی بہت توہین کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کی دیوار تھی۔ دفعہ 370 کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا گیا ہے۔ اس اسمبلی الیکشن میں پہلی بار بغیر کسی امتیاز کے ووٹنگ ہوئی۔وزیر اعظم نے کہاکہ پہلی بار وہاں کے وزیر اعلیٰ نے ہندوستان کے آئین پر حلف لیا ہے۔ اس منظر نے ہندوستانی آئین بنانے والوں کو بہت اطمینان بخشا ہوگا۔ مودی نے نکسل ازم کو ایک ’خوفناک بیماری‘قرار دیا جسے جڑ سے اکھاڑ پھینک دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے کہاکہ آپ کو سمجھنا چاہیے کہ ایک زمانے میں نیپال میں پشوپتی ناتھ سے ہندوستان میں تروپتی تک ایک ریڈ کوریڈور موجود تھا۔ مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ پچھلے 10 سالوں کی انتھک کوششوں کی وجہ سے اب ہندوستان میں نکسل ازم اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے۔

Photo Source: @PTI_NewsAlerts