ایشیاء

ہندوستان نے زلزلے سے ہونے والے نقصانات کے پیش نظر 15 ٹن امدادی سامان میانمار بھیجا

ہندوستان نے میانمار میں تباہ کن زلزلے سے بڑے پیمانے پر جان و مال کے نقصان کے پیش نظر 15 ٹن امدادی سامان روانہ کیا ہے۔

نئی دہلی: ہندوستان نے میانمار میں تباہ کن زلزلے سے بڑے پیمانے پر جان و مال کے نقصان کے پیش نظر 15 ٹن امدادی سامان روانہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دا رالحکومت کے قریب غازی آباد میں ہندن ایئر فورس اسٹیشن سے ہندوستانی فضائیہ کےایک سی -130جے ہرکولیس کارگو طیارے کے ذریعے تقریباً 15 ٹن امدادی سامان میانمار بھیجا گیا۔ طیارہ آج صبح ینگون ہوائی اڈے پر اترا۔

ذرائع نے بتایا کہ ہندوستان کی طرف سے بھیجے گئے امدادی سامان میں خیمے، سلیپنگ بیگ، کمبل، کھانے کے لیے تیار کھانا، واٹر پیوریفائر، حفظان صحت کی کٹس، سولر لیمپ، جنریٹر سیٹ، ضروری دوائیں (پیراسیٹامول، اینٹی بائیوٹکس، کینولا، سرنج، دستانے، روئی کی پٹیاں، یورین بیگے وغیرہ شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں
ہندوستان کے پہلے فوجی طیارہ ساز یونٹ کا افتتاح
نیوزی لینڈ نے پہلی مرتبہ ہندوستان میں ٹسٹ سیریز جیت لی
چمپئنز ٹرافی۔2025: پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہندوستانی بورڈ کو خصوصی تجویز
مدھومیتا بشٹ کی سبکدوشی کے ساتھ، ہندوستانی بیڈمنٹن کی تاریخ کا شاندار باب ختم ہو ا
گوالیار میں 14 برس بعد بین الاقوامی میاچ