ملک کی خوشحالی کیلئے بھارت جوڑا یاترا میں شامل ہونا چاہئے: راہول گاندھی
راہول گاندھی نے ایک فیس بک پیغام میں کہا، ’’نہ دشمنی، نہ چڑچڑاپن، نہ غصہ – کسی بھی بھارت جوڑو یاتری کے دل میں یہ سب چیزیں نہیں ہے۔
نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا میں شامل افراد کو ملک کی خدمت کے لئے آگےبڑھنے والے یاتری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس یاترا میں صرف ملک کی خدمت ہے ، اس لئے سبھی ہم وطنوں کو بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کی مہنگائی، بے روزگاری اور نفرت کی پالیسی ملک کے مفاد میں نہیں ہے اور نہ ہی اس سے کسی بھی ملک کو فائدہ پہنچنے والا ہے، جب کہ بھارت جوڑو یاترا ملک کے مفاد میں ہے اور اس میں حب الوطنی کا جذبہ ہے اور اہل وطن کے مسائل کا حل بھی موجود ہے۔
راہول گاندھی نے ایک فیس بک پیغام میں کہا، ’’نہ دشمنی، نہ چڑچڑاپن، نہ غصہ – کسی بھی بھارت جوڑو یاتری کے دل میں یہ سب چیزیں نہیں ہے۔ کچھ ہے تو ہندوستان کو جوڑنے کا جذبہ، ہندوستانیوں کے مسائل کے لیے ہمدردی اور تمام ہم وطنوں کے لیے محبت۔ نفرت، مہنگائی اور بے روزگاری، کیا یہ قومی مفاد میں ہے؟ کیا اس سے کوئی عام آدمی مستفید ہوگا؟ نہیں ، بالکل بھی نہیں۔
انہوں نے بھارت جوڑو یاترا کو ملک کے عوام کی آواز قرار دیتے ہوئے کہا، ‘اپنی آواز بلند کریں، اپنی پوری طاقت سے آواز بلند کریں، لیکن ہندوستان کے مسائل کے خلاف، ہندوستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے اور اس مہم میں اپنا تعاون دینے کے لئے، بھارت جوڑو یاترا میں آپ سبھی مدعو ہیں۔ ملک کے ایک ذمہ دار شہری کے طور پر، آپ کا پہلا فرض ہندوستان کی خوشحالی اور ترقی ہے۔”