دہلی

ہندوستان نے بلسٹک میزائل پرتھوی- 2 کا کامیاب تجربہ کیا

بیان میں کہا گیا کہ جدید پرتھوی -2میزائل ملک کے جوہری مدافعت کا ایک لازمی حصہ رہا ہے۔میزائل کی رینج 350 کلومیٹر ہے اور اسے پہلے ہی فوج میں شامل کیا جا چکا ہے۔

نئی دہلی: ہندوستان نے منگل کے روز اڈیشہ کے چاندی پور میں واقع انٹیگریٹڈ ٹسٹ رینج سے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بلسٹک میزائل پرتھوی2کا کامیاب تجربہ کیا۔

 وزارت دفاع نے آج ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔بیان میں کہا گیا کہ جدید پرتھوی -2میزائل ملک کے جوہری مدافعت کا ایک لازمی حصہ رہا ہے۔میزائل کی رینج 350 کلومیٹر ہے اور اسے پہلے ہی فوج میں شامل کیا جا چکا ہے۔