انٹرٹینمنٹ

بگ باس اسٹار ایلویش یادو کا ایک یوٹیوبر پر حملہ، مقدمہ درج

ریئلٹی شو بگ باس کے فاتح اور یوٹیوبر ایلویش یادو پر ایک اور یوٹیوبر پر مبینہ طور پر حملہ کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، پولیس نے جمعہ کو یہ بات بتائی۔

گروگرام: ریئلٹی شو بگ باس کے فاتح اور یوٹیوبر ایلویش یادو پر ایک اور یوٹیوبر پر مبینہ طور پر حملہ کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، پولیس نے جمعہ کو یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
یوٹیوبر حملہ کیس : بگ باس اسٹار ایلویش یادو کو ضمانت منظور

حکام کے مطابق یہ واقعہ گروگرام میں پیش آیا، جہاں ایلویش یادو اور اس کے ساتھیوں نے مبینہ طور پر ایک لڑکے پر حملہ کیا۔ واقعے کی ویڈیو متاثرہ لڑکے نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

متاثرہ ساگر ٹھاکر جو میکسٹرن کے نام سے بھی جانا جاتا ہے نے گروگرام پولیس کو اپنی شکایت میں دعویٰ کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ہونے والے جھگڑے کے بعد ایلویش یادو اور اس کے فالوورس نے اسے مار پیٹ کا نشانہ بنایا۔

شکایت کی بنیاد پر گروگرام کے سیکٹر-53 پولیس اسٹیشن میں ایلویش یادو کے خلاف آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ساگر ٹھاکر نے اپنی شکایت میں کہا کہ میں گیمنگ انٹرٹینمنٹ میں مہارت رکھنے والا ایک معروف کونٹیٹ کرئیٹر ہوں جو 2017 سے یوٹیوب پر فعال طور پر مواد تیار کر رہا ہوں۔ اس نے کہا کہ میں نے گیمنگ کمیونٹی میں پہچان اور ستائش حاصل کی ہے۔

ایلوش یادو بھی ایک کونٹینٹ کرئیٹر ہے اور میں اسے 2021 سے جانتا ہوں۔

ساگر نے مزید کہا کہ پچھلے چند مہینوں میں ایلویش فین پیجز نے نفرت اور پروپیگنڈہ پھیلایا جس سے میں پریشان اور تناؤ کا شکار ہوگیا اور کونسلنگ کے لئے مجھے ایک این جی او سے رابطہ کرنا پڑا۔

مجھے ایلویش یادو نے ملاقات کے لیے کہا لیکن میں نے سوچا کہ صرف بات چیت ہوگی تاہم جب وہ آیا تو اس نے اور اس کے 8 تا 10 غنڈے ساتھیوں نے جو نشے میں تھے، مجھے مارنا شروع کر دیا اور گالی گلوچ بھی کی۔

ساگر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایلویش یادو نے میری ریڑھ کی ہڈی توڑنے کی کوشش کی تاکہ میں جسمانی طور پر معذور ہوجاؤں.

پولیس نے ایلویش یادو کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ واضح رہے کہ تقریباً چار ماہ قبل نوئیڈا کے سیکٹر 49 پولیس اسٹیشن میں ایلوش یادو سمیت چھ لوگوں کے خلاف ریو پارٹیوں میں سانپ کا زہر سپلائی کرنے کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔

اسی دوران ایلویش یادو نے اس معاملہ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کیا ہے۔

a3w
a3w