کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ فاتح ٹیم، ویسٹ انڈیز میں پھنس گئی

ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 جیتنے کے بعد بارباڈوس میں اتوار کی رات کو طوفان کی وارننگ جاری ہونے کے بعد ہوائی اڈہ بند ہونے کی وجہ سے ہندوستانی ٹیم ابھی تک وطن واپس نہیں پہنچ پائی ہے۔

بارباڈوس : ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 جیتنے کے بعد بارباڈوس میں اتوار کی رات کو طوفان کی وارننگ جاری ہونے کے بعد ہوائی اڈہ بند ہونے کی وجہ سے ہندوستانی ٹیم ابھی تک وطن واپس نہیں پہنچ پائی ہے۔

دریں اثنا، یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے، بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جئے شاہ نے کہا، "آپ (میڈیا) کی طرح ہم بھی یہاں پھنس گئے ہیں۔ "ایک بار سفر کی منصوبہ بندی کے بعد، ہم اعزازی تقریب کے بارے میں سوچیں گے۔”

ٹیم کے کوچ کی تقرری پر، انہوں نے کہا، ’’کوچ اور سلیکٹر دونوں کا جلد ہی تقرر کیا جائے گا۔ سی اے سی نے انٹرویوز کے بعد ناموں کو شارٹ لسٹ کیا ہے اور ممبئی پہنچنے کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ ابھی وی وی ایس لکشمن زمبابوے جا رہے ہیں۔ نئے کوچ سری لنکا کے ساتھ سیریز سے ہندوستانی ٹیم کے ساتھ جڑ جائیں گے۔

انہوں نے کہا، ’’میں چاہوں گا کہ ہندوستان ہر ٹائٹل جیتے۔ ہماری بینچ اسٹرینتھ بہت مضبوط ہے۔ ورلڈ کپ ٹیم کے صرف تین کھلاڑی ہی زمبابوے جا رہے ہیں۔ اگر ضرورت پڑی تو ہماری تین ٹیمیں کھیل سکتی ہیں۔ یہ ٹیم جس طرح سے مسلسل اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے اسے دیکھ کر ہمارا اگلا ہدف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اور چیمپئنز ٹرافی ہے۔ وہاں بھی ایسی ہی ٹیم ہوگی۔ سینئر کھلاڑی موجود ہوں گے۔

آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو ٹی-20 ٹیم کا کپتان بنائے جانے کے امکان پر، شاہ نے کہا، "کپتانی کا فیصلہ سلیکٹرز کریں گے اور ہم ان سے بات چیت کے بعد اس کا اعلان کریں گے۔ آپ نے ہاردک کے بارے میں بات کی، ان پر کئی سوالات اٹھائے گئے تھے لیکن سلیکٹرز نے ان پر اعتماد ظاہر کیا اور انہوں نے خود کو ثابت بھی کیا۔

a3w
a3w