ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا
ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن جمعرات کے روز نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔

بنگلور: ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن جمعرات کے روز نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔
آج یہاں کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں ہندوستانی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ٹاس کے بعد روہت نے کہا کہ یہ پچ شروع میں گیند بازوں کے لیے مددگار ثابت ہو سکتی ہے لیکن وکٹ کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے ان کی ٹیم اسکور بورڈ پر زیادہ سے زیادہ رنز بنانا چاہتی ہے، اس لیے انہوں نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ خراب موسم کی وجہ سے ان کی ٹیم کو تیاری کرنے کا پورا موقع نہیں ملا لیکن چونکہ وکٹ کافی دیر تک ڈھکی ہوئی تھی اور بارش بھی ہوئی اس لیے وہ پر امید ہیں کہ پچ کی سطح ان کے تیز گیند بازوں کے لیے مدد گار ہوگی۔
دونوں ٹیم کے کھلاڑی درج ذیل ہیں:-
ہندوستان – روہت شرما (کپتان)، یشسوی جیسوال، ویراٹ کوہلی، سرفراز خان، کے ایل راہل، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، رویندر جڈیجہ، آر اشون، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ اور محمد سراج۔
نیوزی لینڈ – ڈیون کانوے، ٹام لیتھم (کپتان)، ول ینگ، راچن رویندر، ڈیرل مچل، ٹام بلنڈل (وکٹ کیپر)، گلین فلپس، میٹ ہنری، ٹم ساؤتھی، اعجاز پٹیل، ولیم اوروک۔