بھارت

بنگلہ دیش میں ہندوستانی اپلی کیشن سنٹر تاحکم ثانی بند

ہندوستان نے اتوارکے دن بنگلہ دیش کے دوسرے بڑے شہر چٹگانگ میں اپنا ویزا اپلی کیشن سنٹرتاحکم ثانی بند کردیا کیونکہ ممتاز نوجوان قائد شریف عثمان ہادی کی موت کے بعد سے ملک میں کشیدگی بڑی ہوئی ہے۔

ہندوستان نے اتوارکے دن بنگلہ دیش کے دوسرے بڑے شہر چٹگانگ میں اپنا ویزا اپلی کیشن سنٹرتاحکم ثانی بند کردیا کیونکہ ممتاز نوجوان قائد شریف عثمان ہادی کی موت کے بعد سے ملک میں کشیدگی بڑی ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں
سیف علی خان پر حملہ آور ملزم کا باپ وزارتِ خارجہ اور ہائی کمیشن سے رجوع ہوگا
گوالیار میں 14 برس بعد بین الاقوامی میاچ
ہندوستان بنگلہ دیش کو 200 ایکڑ زمین واپس کرے گا
احتجاج کی دھمکی کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم کو سیکوریٹی کی یقین دہرانی کرائی گئی
شیخ حسینہ کے خلاف کیسس کی تعداد 155 ہوگئی

اخبار دی ڈھاکہ ٹریبیون نے جمعرات کے دن اطلاع دی کہ چٹگانگ میں انڈین ویزا اپلی کیشن سنٹر غیرمعینہ مدت کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ 20 دسمبر کو شہر سلہٹ میں انڈین اسسٹنٹ ہائی کمیشن آفس اور ویزا اپلی کیشن سنٹر کی سیکورٹی بڑھائی گئی تھی۔

آئی اے این ایس کے بموجب بندرگاہی شہر چٹگانگ میں اتوار کے دن ہندوستانی ویزا اپلی کیشن سنٹر کو تاحکم ثانی بند کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چٹگانگ کے کھلشی علاقہ میں مظاہرین ہندوستانی مشن کے سامنے جمع ہوگئے تھے۔ انہوں نے جمعہ کی صبح اینٹ اور پتھر پھینکے تھے۔

عمارت میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی تھی۔ چٹگانگ میٹرو پولیٹن پولیس کے سربراہ حسیب عزیز نے بتایا کہ پولیس نے مظاہرین کا تعاقب کیا اور کئی افراد کو حراست میں لے لیا۔

بنگلہ دیش میں پارلیمانی انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعد سے نظم و ضبط کی صورتحال ابتر ہوگئی ہے۔ سیاسی جلسے، جوابی ریالیاں، جھڑپیں، آتشزنی اور ہلاکتیں بڑ ھ گئی ہیں۔ اخبار ڈھاکہ ٹریبیون نے یہ اطلاع دی۔