حیدرآباد

انریزر و ٹکٹس پر ریل ون ایپ کے ذریعہ تین فیصد ڈسکاونٹ، انڈین ریلویز کا اعلان

ساؤتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے پیر کو جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق یہ رعایت آر۔ویلٹ(R-Wallet)کے علاوہ تمام ڈیجیٹل ادائیگیوں پر دستیاب ہوگی اور اس کا اطلاق 14 جنوری سے 14 جولائی تک رہے گا

حیدرآباد : انڈین ریلوے نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے اور مسافروں کی سہولت کے لئے ریل ون موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے انریزرو اور پلیٹ فارم ٹکٹوں کی خریداری پر 3 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا
جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے میں 77واں یومِ جمہوریہ شان و شوکت سے منایا گیا

 ساؤتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے پیر کو جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق یہ رعایت آر۔ویلٹ(R-Wallet)کے علاوہ تمام ڈیجیٹل ادائیگیوں پر دستیاب ہوگی اور اس کا اطلاق 14 جنوری سے 14 جولائی تک رہے گا۔

 انڈین ریلوے کی جانب سے حال ہی میں متعارف کردہ ریل ون ایپ ایک جامع پلیٹ فارم ہے جس میں ریزروڈ اور ان ریزرو ٹکٹ بکنگ، پلیٹ فارم ٹکٹ، ٹرین کی لائیو ٹریکنگ، شکایات کا ازالہ اور ای-کیٹرنگ جیسی سہولیات یکجا کی گئی ہیں۔

یہ ایپلیکیشن اینڈرائیڈ پلے اسٹور اور آئی او ایس ایپ اسٹور دونوں پر دستیاب ہے اور اس میں موجودہ یوٹی ایس ایپ کی تفصیلات بھی استعمال کی جا سکتی ہیں۔

ریل ون ایپ کے ذریعہ مسافر گھر بیٹھے آسانی سے سفر اور پلیٹ فارم ٹکٹ بک کر سکتے ہیں جس سے انہیں ریلوے اسٹیشنوں پر لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے سے نجات ملے گی۔

ڈیجیٹل انڈیا مہم کے تحت اس ایپ میں یو پی آئی ایپس، پے ٹی ایم، فون پے، گوگل پے اور انٹرنیٹ بینکنگ جیسے کیش لیس ادائیگی کے کئی آپشن فراہم کئے گئے ہیں۔

وزارت ریلوے نے واضح کیا ہے کہ جہاں دیگر ڈیجیٹل ذرائع پر 3 فیصد رعایت دی جا رہی ہے، وہیں (آر-ویلٹ) کے ذریعہ ہونے والی لین دین پر پہلے سے موجود 3 فیصد کیش بیک کی سہولت حسب سابق برقرار رہے گی۔