سوشیل میڈیاشمالی بھارت

عارف کے بعد ایک اور شخص نے سارس سے دوستی کرلی، ویڈیو وائرل

ویڈیو میں یہ شخص سارس کے ساتھ کھیلتا ہوا نظر آرہا ہے۔ ویڈیو میں کبھی رامسماج آگے بھاگتا ہے تو کبھی سارس اس کے پیچھے بھاگتا نظر آتا ہے۔ عارف کی طرح رامسماج بھی سارس سے کھیلتا ہے اور اسے اپنے ہاتھوں سے کھلاتا ہے۔

لکھنؤ: عارف خان گجر اور اترپردیش کے امیٹھی کے رہنے والے سارس کے درمیان دوستی نے ماضی میں کافی سرخیوں میں رہی تھی۔ اب اس ایپی سوڈ میں یوپی کے ماؤ سے تعلق رکھنے والے سارس اور ایک شخص کی دوستی کا ویڈیو وائرل ہورہا ہے جو ان دنوں سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا باعث بنا ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں
شادی کی تقریب میں خاتون کی ہوائی فائرنگ، دلچسپ ویڈیو
فیروزآباد کا نام چندرا نگر رکھنے کی تجویز کو منظوری
نوجوان کی خودکشی، تبدیلی مذہب کیلئے دباؤڈالنے کا الزام
بچے کے ساتھ بدفعلی
طالبہ کو ہراساں کرنے پر مسلم ٹیچر کو حراست میں لے لیا گیا

سارس کے ساتھ نظر آنے والے اس شخص کا نام رامسماج یادو بتایاجارہا ہے جو سارس کے ساتھ اپنی دوستی نبھاتے ہوئے نظر آرہا ہے۔

ویڈیو میں یہ شخص سارس کے ساتھ کھیلتا ہوا نظر آرہا ہے۔ ویڈیو میں کبھی رامسماج آگے بھاگتا ہے تو کبھی سارس اس کے پیچھے بھاگتا نظر آتا ہے۔ عارف کی طرح رامسماج بھی سارس سے کھیلتا ہے اور اسے اپنے ہاتھوں سے کھلاتا ہے۔

اس ویڈیو کو نیوز ایجنسی اے این آئی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر ا پنے اکاؤنٹ سے شیئر کیا ہے جسے بہت زیادہ دیکھا اور پسند کیا جارہا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ یوپی کے ماؤ سے رامسماج یادو نامی شخص کی دل کو چھولینے والی ویڈیو جو اپنے دوست سارس کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

رامسماج یادو کہتے ہیں کہ مجھے یہ سارس کھیت میں ملا جہاں میں نے اسے ایک بار کھلایاتھا۔ شروع میں اسے دو بار کھانا اور پانی دینے کے بعد یہ بار بار میرے پاس آنے لگا ، یہ سارس گاؤں میں آزاد گھومتا ہے۔

گزشتہ اگست 2022 میں عارف خان کو بھی اسی طرح کھیتوں میں ایک سارس نظر آیا تاہم سارس بری طرح زخمی ہوگیا تھا جس کا عارف کا عارف کے پاس علاج چل رہا تھا۔ اس دوران سارس کا زخم بھرتا چلاگیا اور عارف سے اُس کی دوستی گہری ہوتی چلی گئی۔

اور کچھ عرصہ بعد عارف کے گھر والوں کو لگا کہ وہ ٹھیک ہوکر اڑ جائے گا، لیکن سارس کہیں نہیں گیا سارس اپنا سارا وقت عارف کے ساتھ گزارنے لگا۔ صورتحال یہ بن گئی کہ عارف جہاں بھی جاتا، سارس اس کے پیچھے پڑجاتا، لیکن جب محکمہ جنگلات کی ٹیم کو سارس کا علم ہوا تو وہ اُسے ( سارس کو) عارف سے جدا کرکے لے گئے۔