کھیل

ایشین گیمز: ہندوستانی نشانے باز ٹیم نے جیتا پہلا گولڈ میڈل

ہندوستانی نشانے باز ٹیم نے چین میں منعقد ہو رہے 19ویں ایشیائی کھیلوں میں مردوں کے 10 میٹر رائفل مقابلے میں ملک کا پہلا طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔

ہانگژو: ہندوستانی نشانے باز ٹیم نے چین میں منعقد ہو رہے 19ویں ایشیائی کھیلوں میں مردوں کے 10 میٹر رائفل مقابلے میں ملک کا پہلا طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔

متعلقہ خبریں
ایشین گیمز: دوسرے دن ہندوستان کو مزید 6 میڈلس
مودی کے دورہ اروناچل پردیش پر چین کا احتجاج
شی جنپنگ G20 چوٹی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے
چین نے ہندوستان کی ہزاروں کلومیٹر اراضی پر قبضہ کرلیا: راہول گاندھی
چین، جیٹ مسافر طیارہ بنانے میں کامیاب

ہندوستانی ٹیم نے 1893.7 پوائنٹس حاصل کرکے عالمی ریکارڈ توڑ ا اور چین کے 1893.3 پوائنٹس کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ہندوستان کی ایشوریہ پرتاپ سنگھ تومر نے 10 میٹر ایئر رائفل میں 228.8 کے اسکور کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا۔

چین کے شینگ لیہاؤ نے 253.3 پوائنٹس کے ساتھ عالمی ریکارڈ توڑ کر طلائی تمغہ جیتا جبکہ جنوبی کوریا کے ہاجُن پارک نے 251.3 پوائنٹس کے ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

a3w
a3w