شمالی بھارت

مبینہ طور پر تبدیلی مذہب کے معاملےمیں ملزمان کو جیل

مدھیہ پردیش کے ستنا ضلع میں قبائلیوں کو گمراہ کر کے مذہب تبدیل کرنے کے الزام میں گرفتار تین لوگوں کو جیل بھیج دیا گیا۔

ستنا: مدھیہ پردیش کے ستنا ضلع میں قبائلیوں کو گمراہ کر کے مذہب تبدیل کرنے کے الزام میں گرفتار تین لوگوں کو جیل بھیج دیا گیا۔

متعلقہ خبریں
عتیق احمد کے لڑکوں کے خلاف جبری وصولی کا کیس
’محرم جلوسوں میں فلسطینی پرچم لہرانے والوں کے خلاف کیسس واپس لئے جائیں‘
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیا، بوگی میں موجود خواتین نے ڈلیوری کرائی
کتے کے بچے کو ہلاک کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے (دردناک ویڈیو)

مجھگاؤں پولیس ذرائع کے مطابق، قبائلی اکثریتی گاؤں موٹوا میں، ملزمان نے مبینہ طور پر ایک قبائلی خاندان کو دعائیہ اجتماع کی آڑ میں عیسائیت قبول کرنے کی ترغیب دی تھی۔

مخبر سے ملی اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے پادری روشن کمار، مایارام لنگوال اور آرتی نامی خاتون کو مذہب تبدیل کرنے کے لیے اکسانے کے معاملے میں گرفتار کیا۔

تینوں کو کل عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے تینوں کو جیل بھیج دیا گیا۔

a3w
a3w