کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، 3 مسلم کھلاڑی شامل

ہندوستانی ٹیم سے 3 بڑے چہروں کو باہر کردیا گیاہے جو حال ہی میں ٹیم انڈیا کا حصہ تھے۔ ان میں کے ایل راہول کے علاوہ رنکو سنگھ اور شبمن گل شامل ہیں۔

ممبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ٹیم انڈیا روہت شرما کی کپتانی میں کھیلتی نظر آئے گی جبکہ ہاردک پانڈیا ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے۔ ٹیم میں دو وکٹ کیپرز کو شامل کیاگیا ہے۔ ان میں رشبھ پنت اور سنجو سیمسن شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں
چہل کی بیوی بھی سلکٹرس سے ناراض
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے فوج سے مدد مانگ لی
ڈراویڈ کا اضافی 2.5 کروڑ روپئے بونس لینے سے انکار
دوردرشن ٹی 20 ورلڈ کپ اور دیگر کھیل براہ راست ٹیلی کاسٹ نشر کرے گا
نیدرلینڈ نے ٹی-20 ورلڈ کپ ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں

 تاہم کے ایل راہول ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ راہول گزشتہ ٹی 20 ورلڈکپ میں ہندوستانی ٹیم کا حصہ تھے۔ ہندوستانی ٹیم سے 3 بڑے چہروں کو باہر کردیا گیاہے جو حال ہی میں ٹیم انڈیا کا حصہ تھے۔ ان میں کے ایل راہول کے علاوہ رنکو سنگھ اور شبمن گل شامل ہیں۔

 تاہم بی سی سی آئی نے رنکو اور شبمن کو ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا ہے۔ شیوم دوبے کو رنکو پر ترجیح دی گئی ہے۔ یہ بات کافی دنوں سے چل رہی تھی کہ اگر ہاردک کو منتخب کیا جاتاہے تو شیوم اور رنکو میں سے کسی ایک کو ہی موقع ملے گا۔ اس کے علاوہ یشسوی اور شبمن میں سے کسی ایک کو موقع دینا تھا۔

 سلیکٹرز نے شبمن پر یشسوی کو ترجیح دی ہے۔ سلیکٹرز نے رشبھ پنت اور سنجو سیمسن کو وکٹ کیپر کے طورپر موقع دیاہے۔ پنت نے اس آئی پی ایل میں شاندار فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے کار حادثے کے بعد واپسی کی۔

 اس کے علاوہ سیمسن کی کارکردگی کی وجہ سے راجستھان کی ٹیم آئی پی ایل 2024 پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر ہے۔ کے ایل راہول، جیتیش اور ایشان جیسے وکٹ کیپروں کے درمیان ہونے والی دوڑ کی قیاس آرائیاں بھی ختم ہوگئیں جبکہ دنیش کارتک کو بھی موقع نہیں دیا گیاہے۔

 کارتک آخری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں اسکواڈ کا حصہ تھے۔ ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے ہندوستانی ٹیم میں صرف 3 تیز گیند باز ہیں جن میں جسپریت بمراہ‘ محمد سراج اور ارشدیپ سنگھ شامل ہیں۔ ان تینوں کا انتخاب بہت پہلے سے یقینی سمجھا جارہا تھا۔

 ہاردک چوتھے تیز گیند باز کے طورپر آپشن ہوں گے۔ تاہم آئی پی ایل میں بطور گیند باز ہاردک کی فارم کچھ خاص نہیں رہی۔ ہاردک بیاٹ سے بھی کوئی خاص فارم نہیں دکھا پائے ہیں۔ تاہم سلیکٹرز نے ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں نائب کپتان کا عہدہ دے دیا۔

 ہندوستانی ٹیم میں 4 اسپنرز کو شامل کیاگیا ہے۔ کلدیپ یادو، رویندر جڈیجہ اور اکشر پٹیل اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہے جبکہ یوزویندر چہل کو بھی آئی پی ایل میں بہترین کارکردگی کا صلہ ملا ہے۔ وہ تقریباً ایک سال بعد انٹرنیشنل ٹیم میں واپس آرہے ہیں۔ چہل نے ہندوستانی ٹیم کیلئے اپنا آخری میچ اگست 2023 میں کھیلا تھا۔

 روہت اور یشسوی اوپنر کے طورپر موجود ہیں۔ تاہم ویراٹ کو بھی روہت کے ساتھ اوپننگ کا موقع مل سکتا ہے۔ ویراٹ نے آئی پی ایل کے اس سیزن میں بطور اوپنر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے۔ اگر ویراٹ اوپن نہیں کرتے ہیں تو وہ چوتھے نمبر پر بلے بازی کرتے نظر آئیں گے۔

سوریہ کمار یادو تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرسکتے ہیں۔ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ شیوم دوبے کو پلیئنگ 11 میں جگہ ملتی ہے یا انہیں بنچ پر رکھا جائے گا۔ ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے ہندوستانی اسکواڈ اس طرح ہے۔

روہت شرما (کپتان‘، یشسوی جیسوال، ویراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا (نائب کپتان)، شیوم دوبے، رویندر جڈیجہ، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، یوزویندر چہل، ارشدیپ سنگھ، جسپریت بمراہ، محمد سراج۔ ریزرو کھلاڑیوں میں شبھمان گل، رنکو سنگھ، خلیل احمد اور اویش خان شامل ہیں۔