چہل کی بیوی بھی سلکٹرس سے ناراض
اب چہل کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ میں ایک خفیہ کہانی شیئر کرتے ہوئے سوال پوچھتے ہوئے لکھا ہے کہ اب میں نے سنجیدگی سے سوال کرنا شروع کردیے ہیں۔

نئی دہلی: ایشیا کپ کیلئے اعلان کردہ 17 رکنی ہندوستانی ٹیم میں کچھ ایسے کھلاڑیوں کے نام شامل نہیں تھے جو اس ٹیم میں جگہ کے مکمل طورپر مستحق تھے۔ اس میں ایک نام لیگ اسپنر یوزویندر چہل کا بھی شامل ہے۔
ٹیم میں جگہ نہ ملنے کے بعد جہاں چہل نے سوشل میڈیا پر ایک ایموجی کے ذریعے اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔ وہیں دوسری جانب ان کی اہلیہ دھناشری ورما نے ایک خفیہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ایک تیکھا سوال کیاہے۔
چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کی جانب سے ایشیا کپ کیلئے منتخب کی گئی ٹیم میں 3 اسپن بولرز کو جگہ ملی ہے جن میں رویندر جڈیجہ اور کلدیپ یادو کے علاوہ اکشر پٹیل کو بھی ٹیم میں شامل کیاگیا ہے۔ اس میں اکشر کو ٹیم میں جگہ دیے جانے کی وجہ ان کی بہتر بلے بازی تھی۔
اب چہل کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ میں ایک خفیہ کہانی شیئر کرتے ہوئے سوال پوچھتے ہوئے لکھا ہے کہ اب میں نے سنجیدگی سے سوال کرنا شروع کردیے ہیں۔ کیا بہت عاجز اور متواضع ہونا آپ کی نشوونما کیلئے نقصاندہ ہے؟
یا زندگی میں آگے بڑھنے کیلئے ہم سب کو ایکسٹروورٹ اور اسٹریٹ اسمارٹ ہونا پڑے گا۔ یوزویندر چہل کی بات کریں تو انہیں اس سال صرف 2 ونڈے کھیلنے کا موقع ملا جس میں وہ صرف 3 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔ ٹیم میں منتخب نہ ہونے کے بعد چہل نے ٹوئٹر پر سورج کو بادل کے پیچھے چھپے ہوئے سورج کے ایموجی کے ساتھ تیر کا نشان جوڑکر اپنی چمک دکھائی۔