قومی

ہندوستان میں پہلی بار تروملا میں اے آئی انٹی گریٹڈ کمانڈ کنٹرول سنٹرکا قیام

اس اقدام کا مقصد روزانہ ہزاروں شردھالووں کی سہولت کو بہتر بنانا اور ان کے مسائل کو کم کرنا ہے۔ آئی سی سی سی کو کیو کامپلکس1 کے 25 نمبر کمپارٹمنٹ میں قائم کیا گیا ہے۔ اس نظام کے ذریعہ شردھالووں کے ہجوم، رہائش، اور سکیورٹی کے انتظامات کو موثر بنایا جائے گا۔

حیدرآباد: ہندوستان میں پہلی بار این آر آئی عطیہ دہندگان کی مدد سے تروملا میں ایک اے آئی انٹی گریٹڈ کمانڈ کنٹرول سنٹر (آئی سی سی سی) قائم کیاجارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
تروملا کی وینکٹیشورا مندر میں سی جے آئی کی پوجا
تروملا کے قریب سیکوریٹی میں کوتاہی، بھکتوں نے ڈرون استعمال کیا (ویڈیو)
تروملا کی مند ر میں وزیراعظم نریندر مودی کی پوجا
ریچھ کے حملہ میں لڑکی کی ہلاکت کا شبہ

اس اقدام کا مقصد روزانہ ہزاروں شردھالووں کی سہولت کو بہتر بنانا اور ان کے مسائل کو کم کرنا ہے۔ آئی سی سی سی کو کیو کامپلکس1 کے 25 نمبر کمپارٹمنٹ میں قائم کیا گیا ہے۔ اس نظام کے ذریعہ شردھالووں کے ہجوم، رہائش، اور سکیورٹی کے انتظامات کو موثر بنایا جائے گا۔


بڑے ڈیجیٹل اسکرین پر تمام شعبوں کے سی سی ٹی وی فوٹیجس نظر آتی ہیں، جن کی نگرانی 25 سے زائد تکنیکی عملہ کرتا ہے اور متعلقہ حکام کو اصل صورتحال سے واقف کرواتا ہے۔ نئے خصوصی کیمروں کے ذریعہ الی پیری سے شروع ہونے والے ہجوم کا تجزیہ اے آئی کرے گا۔ یہ نظام شردھالووں کی قطار میں موجود تعداد، انتظار کا وقت جیسی صورتحال جیسے عوامل کو ٹریک کرتا ہے۔


چہرہ شناسی کی ٹکنالوجی کے ذریعہ یہاں درشن کرنے لئے آنے والوں کی شناخت کی جاتی ہے، چوری یا دیگر غیر اخلاقی واقعات کی نشاندہی کی جاتی ہے اور گمشدہ افراد کے مقام کا پتہ چلتا ہے۔ شردھالووں کے چہرے کی حرکات کے ذریعہ ان کے مسائل کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

کیو لائنس، رہائش اور دیگر سہولیات کو تری ڈی میپس اور تصاویر کے ساتھ دکھایا جاتا ہے۔ ہجوم والے علاقوں کو ریڈ سپاٹس کے طور پر نمایاں کیا جاتا ہے اور اس کے مطابق اقدامات کی ہدایت دی جاتی ہے۔