آسٹریلیا کی گیندبازی کے سامنے ہندوستان کی پہلی اننگز 185 رنز پر ڈھیر ہوگئی
اسٹمپ کے وقت سیم کونسٹاس (سات ناٹ آؤٹ) کریز پر تھے۔
سڈنی: بارڈر گواسکر ٹیسٹ سیریز کے پانچویں ٹیسٹ میچ کے پہلے دن جمعہ کے روز آسٹریلیا نے اسکاٹ بولینڈ (چار وکٹوں)، مچل اسٹارک (تین وکٹ) اور پیٹ کمنز(دو وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت ہندوستان کو پہلی اننگز میں 185 رنز پر سمیٹنے کے بعد دن کا کھیل ختم ہونے تک ایک وکٹ پر نو رنز بنا لئے ہیں۔
ہندوستان کے 185 رنز کے جواب میں بلے بازی کرنے آئی آسٹریلیا کی ٹیم نے دن کا کھیل ختم ہونے پر تین اوورز میں نو رنز پر ایک وکٹ گنوا دی۔
تیسرے اوور میں جسپریت بمراہ نے عثمان خواجہ (دو رنز) کو آؤٹ کر کے ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی۔
اسٹمپ کے وقت سیم کونسٹاس (سات ناٹ آؤٹ) کریز پر تھے۔
اس سے پہلے آج ٹیم انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔
بلے بازی کے لیے اتری ہندوستان کی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں تھی اور 11 کے اسکور پر کے ایل راہل (چار) کی وکٹ گنوا بیٹھی۔
وہ مچل اسٹارک کے ہاتھوں کونسٹاس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد بولینڈ نے یشسوی جیسوال (10) کو آؤٹ کرکے ہندوستان کو دوسرا جھٹکا دیا۔ شبمن گل 20 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔
ہندوستان کی چوتھی وکٹ وراٹ کوہلی (17) کے طور پر گری۔ تاہم، اس کے بعد رشبھ پنت اور رویندر جڈیجہ نے ہندوستان کی لڑکھڑاتی اننگز کو سنبھالا۔ چائے کے وقفے تک ہندوستان نے چار وکٹوں پر 107 رنز بنالئے تھے۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان پانچویں وکٹ کے لیے 48 رنز کی شراکت ہوئی۔
ہندوستانی ٹیم چائے کے وقفے تک تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی۔ رشبھ پنت پانچویں وکٹ کے طور پر آؤٹ ہوئے۔
انہوں نے 98 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 40 رنز بنائے۔
انہیں بولینڈ نے آؤٹ کیا۔ رویندر جڈیجہ (26) ، نتیش کمار ریڈی (صفر)، واشنگٹن سندر (14) اور پرسدھ کرشنا تین رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔
کپتان جسپریت بمراہ نے 17 گیندوں میں 22 رنز کی اننگز کھیلی۔
محمد سراج تین رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔
آسٹریلیائی گیندبازی کے سامنے ہندوستانی اننگز 72.2 اوور میں 185 کے اسکور پر سمٹ گئی۔
آسٹریلیا کی جانب سےا سکاٹ بولینڈنے چار، مچل اسٹارک نے تین، پیٹ کمنز نے دو اور نیتھن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔