اے پی کے وشاکھاپٹنم میں ہندوستان کا سب سے بڑا گلاس بریج کی تیاری
تقریباً 50میٹر لمبا یہ گلاس اسکیائی واک بریج مشہور ٹائی ٹینک ویو پوائنٹ کے قریب تعمیر کیا جا رہا ہے، جہاں سے سمندر اور پہاڑیوں کے دلکش مناظر دیکھے جا سکیں گے۔ اس پراجیکٹ کو وشاکھاپٹنم اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور آر جے ایڈونچرس نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل پر تقریباً 6کروڑ روپے کے بجٹ سے مکمل کیا ہے۔
حیدرآباد: اے پی کے وشاکھاپٹنم کے کیلاش گری پہاڑی علاقہ میں کینٹی لیورگلاس برج کی تعمیرعمل میں لائی جارہی ہے۔اس کی تعمیر آخری مرحلہ میں پہنچ گئی ہے۔یہ بریج اپنی نوعیت کا ملک کا سب سے بڑا شیشے کا برج ہوگا۔
تقریباً 50میٹر لمبا یہ گلاس اسکیائی واک بریج مشہور ٹائی ٹینک ویو پوائنٹ کے قریب تعمیر کیا جا رہا ہے، جہاں سے سمندر اور پہاڑیوں کے دلکش مناظر دیکھے جا سکیں گے۔ اس پراجیکٹ کو وشاکھاپٹنم اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور آر جے ایڈونچرس نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل پر تقریباً 6کروڑ روپے کے بجٹ سے مکمل کیا ہے۔
یہ بریج ایک وقت میں 40 افراد کے گنجائش کے ساتھ بنایا جارہا ہے جو سیاحوں کے لیے ایک نیا تجربہ ثابت ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی اسکائی سائیکلنگ ٹریکس اور ٹو وے زپ لائنس جیسی تفریحات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔
حکام کے مطابق برج کی تکمیل میں تاخیر کی اصل وجہ موسم ہے، جس کی بنا پر اسے پہلے 15 اگست کو کھولنے کا منصوبہ ملتوی ہوگیا تھا۔ اب اس کے جاریہ ماہ عوام کے لئے کھلنے کی توقع ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس وقت گلاس پینلس نصب کرنے کا کام جاری ہے جو منصوبہ کے آخری مرحلہ کی نشاندہی کرتا ہے۔
مقامی عوام اور سیاحتی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پراجیکٹ نہ صرف وشاکھاپٹنم کی سیاحت کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا بلکہ ریاست آندھرا پردیش کے لئے بھی ایک نمایاں مقام بنائے گا۔