دہلی

اپوزیشن کا متحد ہو کر الیکشن لڑنے کا فیصلہ تاریخی : راہل

یہ پوچھے جانے پر کہ اپوزیشن پارٹیاں کس حکمت عملی کے ساتھ متحد ہو کر آگے بڑھیں گی، راہول گاندھی نے کہا کہ اگر اپوزیشن پارٹیاں ایک ساتھ کھڑی ہو کر اتحاد کے ساتھ آگے بڑھنا شروع کر دیں تو یہ خود بخود طے ہو جائے گا کہ اتحاد کو کس طرح مضبوط کرنا ہے۔

نئی دہلی: بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار اور نائب چیف منسٹر تیجسوی یادو اور دیگر رہنماؤں نے چہارشنبہ کو یہاں کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے سے ملاقات کی اور تمام اپوزیشن جماعتوں کو متحد کر کے انتخابات میں حصہ لینے کا تاریخی فیصلہ کیا۔

متعلقہ خبریں
اڈانی گروپ کے خلاف تحقیقات ضروری: نتیش کمار
دلتوں کی چیخیں بھی حکومت بہار کو گہری نیند سے جگانے میں ناکام رہیں: راہول
آر جے ڈی کے ساتھ اتحاد ایک غلطی تھی:نتیش کمار
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت

میٹنگ کے بعد گاندھی نے ملاقات کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کی طرف بڑھنے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ اپوزیشن پارٹیاں کس حکمت عملی کے ساتھ متحد ہو کر آگے بڑھیں گی، گاندھی نے کہا کہ اگر اپوزیشن پارٹیاں ایک ساتھ کھڑی ہو کر اتحاد کے ساتھ آگے بڑھنا شروع کر دیں تو یہ خود بخود طے ہو جائے گا کہ اتحاد کو کس طرح مضبوط کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تمام جماعتوں کے قائدین مل بیٹھیں گے اور اتحاد کے ساتھ آگے بڑھیں گے تو یہ خیالات خود بخود آنے لگیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ملک کے لیے متحد ہیں اور مل کر ملک کے مسائل حل کریں گے۔

ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے آخر تک اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس ہو سکتا ہے جس میں اپوزیشن اتحاد کو متحد کرنے کی کوششیں کی جائیں گی۔ جنتا دل یونائیٹڈ لیڈر نتیش کمار، پارٹی صدر للن سنگھ، راشٹریہ جنتا دل-آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو، منوج جھا سمیت کئی سرکردہ لیڈروں نے میٹنگ میں شرکت کی۔

کھڑگے نے کہا ’’آئین کو بچائیں گے اور جمہوریت کو بچائیں گے۔ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو اور دیگر لیڈروں سے ملاقات کرکے عوام کی آواز کو ایک ساتھ اٹھانے اور ملک کو ایک نئی سمت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ آج ہماری ایک تاریخی ملاقات ہوئی جس میں بہت سے مسائل پر بات چیت ہوئی۔

 ہم سب نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم تمام اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھا کریں گے اور آنے والے عام انتخابات مل کر لڑیں گے۔ کمار نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتیں زیادہ سے زیادہ متحد ہوں گی اور سب مل کر آگے بڑھیں گے۔