کھیل

ثانیہ نے گھر کے باہر اپنے اور بیٹے کے نام کی ’نیم پلیٹ‘ لگادی (تصاویر)

معروف ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے زندگی میں ملال کرنے یا غمگین رہنے کے بجائے خوشی کا انتخاب کیاہے۔ ثانیہ مرزا کے ساتھ تاحال کروڑوں پاکستانی دل دھڑکتے ہیں۔

حیدرآباد: معروف ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے زندگی میں ملال کرنے یا غمگین رہنے کے بجائے خوشی کا انتخاب کیاہے۔ ثانیہ مرزا کے ساتھ تاحال کروڑوں پاکستانی دل دھڑکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
ثانیہ نے اذہان ملک کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی
ثانیہ مرزا کو شعیب سے علیحدگی کے بعد پاکستان میں زبردست تائید حاصل
اسرائیل کی جارحیت پر دنیا کی خاموشی سے ثانیہ حیران
ثانیہ مرزا کے شاندار کیریر کے اختتام پر ستائشوں کی بوچھاڑ

ثانیہ مرزا کو پاکستان میں ناصرف بے حد پسند کیا جاتا ہے بلکہ شعیب ملک کی دوسری شادی کے بعد سے معروف ٹینس اسٹار مزید توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ یاد رہے کہ ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک بھی ہے۔

ثانیہ مرزا ناصرف ایک ٹینس اسٹار، معروف اور مصروف کاروباری شخصیت ہیں بلکہ ’فُل ٹائم‘ ماں بھی ہیں اور وہ یہ کردار بخوبی انجام دے رہی ہیں۔ متعدد بین الاقوامی برانڈز کی ایمبیسڈر ثانیہ مرزا اکثر اوقات ہی اپنے بیٹے، بھانجی اور بہن کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں تصویریں شیئر کرتی نظر آتی ہیں۔

گزشتہ روز سابق ٹینس کھلاڑی نے نئی تصویریں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے ثانیہ نے اپنے گھر کے باہر اپنے اور اپنے بیٹے کے نام کی تختی لگائی ہے۔

اس پوسٹ میں کچھ قدرتی مناظر کے ساتھ ثانیہ نے اپنی، دوستوں، بہن اور بچوں کے ہمراہ بھی تصویریں شیئر کی ہیں۔ ایک تصویر میں ثانیہ مرزا کے کافی مَگ کو دیکھا جاسکتا ہے جس پر ’خوش رہنے کا انتخاب کریں‘ جیسے الفاظ درج ہیں۔

a3w
a3w