جنوبی بھارت
انڈیگو دُبئی۔ کولکتہ پرواز میں سگریٹ نوشی کرنے والا گرفتار
مسافر کو فوری گرفتار کرلیا گیا۔ سی آئی ایس ایف عہدیداروں نے پہلے شکلا سے پوچھ تاچھ کی اور بعد میں ایرپورٹ پولیس اسٹیشن کے حوالہ کردیا۔ اس کے خلاف ایرکرافٹ رولس 1937 کے تحت معاملہ درج ہوا ہے۔
کولکتہ: نیتاجی سبھاش چندر بوس انٹرنیشنل ایرپورٹ کولکتہ میں ہفتہ کی صبح ایک شخص کو انڈیگو کی دُبئی۔ کولکتہ پرواز کے واش روم میں سگریٹ پینے کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا۔
ملزم سوم شکلا‘ واش روم میں سگریٹ پی رہا تھا۔ ارکان عملہ اور ساتھی مسافرین نے اسے محسوس کیا اور پائلٹ کو فوری اطلاع دے دی۔ لینڈنگ کے فوری بعد پائلٹ نے ایرپورٹ سیکوریٹی اور سنٹرل انڈسٹریل سیکوریٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کو واقعہ کی جانکاری دی۔
مسافر کو فوری گرفتار کرلیا گیا۔ سی آئی ایس ایف عہدیداروں نے پہلے شکلا سے پوچھ تاچھ کی اور بعد میں ایرپورٹ پولیس اسٹیشن کے حوالہ کردیا۔ اس کے خلاف ایرکرافٹ رولس 1937 کے تحت معاملہ درج ہوا ہے۔ انڈیگو ایرلائنز کے عہدیداروں نے کہا کہ طیارہ میں سگریٹ نوشی پوری طرح ممنوع ہے۔