ایشیاء

عمران خان واقعہ پر ہندوستان کا ردعمل

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے کہا کہ ہمیں معلوم ہوچکا ہے کہ عمران خان پر حملہ ہوا ہے اور اس واقعہ پر ہم قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

نئی دہلی: سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان پر حملہ کے بعد ہندوستان نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں ہونے والی پیشرفت پر قریبی نگاہ رکھے ہوئے ہے۔ عمران خان کو آج پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ایک ریلی کے دوران فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا تھا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے کہا کہ ہمیں معلوم ہوچکا ہے کہ عمران خان پر حملہ ہوا ہے اور اس واقعہ پر ہم قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان پر فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ عمران خان خود زخمی ہوگئے ہیں۔ ان کی ٹانگ پر گولی لگی ہے۔ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

a3w
a3w