تعلیم و روزگار

تعمیر ملت کی جانب سے اتوار کو مقابلہ قرأت برائے خواتین

کل ہند مجلس تعمیر ملت کی جانب سے منایا جانے والا یوم رحمتہ للعٰلمینؐ کے ضمن میں مختلف تعلیمی مقابلے منعقد کئے جارہے ہیں۔

حیدرآباد: کل ہند مجلس تعمیر ملت کی جانب سے منایا جانے والا یوم رحمتہ للعٰلمینؐ کے ضمن میں مختلف تعلیمی مقابلے منعقد کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
مجلس تعمیر ملت کی جانب سے ہائی اسکول تا ڈگری کالج تحریری مقابلوں کا اعلان
فلسطینی متاثرین کو طبی امداد کی ضرورت، کُل ہند مجلس تعمیر ملت کی جانب سے اہم فیصلہ
مسلمان حق رائے دہی سے ضرور استفادہ کریں : صدر تعمیر ملت
تعمیرملت کا احتجاجی جلسہ اور دعائے قنوت نازلہ کا اہتمام
تعمیر ملت کا 24ستمبر کو جلسہ رحمۃ للعالمینؐ۔ اہل خاندان کے ساتھ شرکت کی اپیل

اس سلسلہ میں مقابلہ قرأت برائے طالبات وخواتین /3ستمبر بروز اتوار جونیر گروپ عمر10 تا17 سال اور سینئر گروپ18 تا30 سال کے طالبات وخواتین حصہ لے سکتے ہیں۔

مقابلہ کا وقت صبح 10 بجے اور مقابلہ کا مرکز اُردو مسکن خلوت ہے۔ مقابلہ خواتین قراء ججس کی نگرانی میں ہوگا۔

انعام یافتگان کو نقد انعامات کے علاوہ ترغیبی انعامات اور اسناد بھی پیش کئے جائینگے۔

قاری محمد عظیم نگران کار مقابلہ قرأت کلام مجید نے زیادہ سے زیادہ قراء طالبات وخواتین سے شرکت کی گذارش کی ہیں۔مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر040-24755230, 9989274880,پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

a3w
a3w