ایشیاء

انڈونیشیا: مغربی صوبہ سلاویسی میں لینڈ سلائیڈنگ سے 4 لوگوں کی موت

اتھارٹی کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق مہلوکین میں سے ایک شیرخوار بچہ تھا۔ لینڈ سلائیڈنگ سے دو مکانات بھی ملبے تلے دب گئے۔

جکارتہ: انڈونیشیا کے مغربی صوبہ سلاویسی کی ماموجو ریجنسی میں مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم چار لوگوں کی موت ہو گئی اور چار دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
جنوب مشرقی امریکہ میں طوفان ہیلن سے ہلاکتوں کی تعداد 116 ہوگئی
انڈونیشیا میں لاوے کے سیلاب سے 34 افراد ہلاک
تلنگانہ میں چینی مانجے سے کانسٹبل کے بشمول 3 افراد زخمی
مشرقی انڈونیشیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ

ماموجو کی علاقائی آفات ایجنسی کے سربراہ تسلیم سوکرنو نے بتایا کہ مٹی کا تودہ گرنے کا واقعہ مامونیو گاؤں میں رات 11:15 بجے پیش آیا۔ مقامی وقت کے مطابق اتوار کے روز آٹھ گھنٹے سے زائد عرصے تک اس علاقے میں شدید بارش ہوئی تھی۔

اتھارٹی کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق مہلوکین میں سے ایک شیرخوار بچہ تھا۔ لینڈ سلائیڈنگ سے دو مکانات بھی ملبے تلے دب گئے۔

مقامی میڈیا نے ایجنسی کے اہلکار کے حوالے سے بتایا "تمام متاثرین کو اسٹریچرز اور ایمبولینسوں کا استعمال کرکے باہر نکالا گیا ہے، اور زخمیوں کو ماموجو ڈسٹرکٹ ہ\\\\سپتال میں انتہائی نگہداشت فراہم کی جا رہی ہے۔”

اہلکار نے کہا کہ حکومت نے انخلاء کے لیے اہلکاروں کو تعینات کیا تھا، لیکن یہ کارروائی بہت مشکل تھی کیونکہ لینڈ سلائیڈ کے ملبے اور گرے ہوئے درختوں کی وجہ سے رسائی دشوار ہوگئی تھی۔