تلنگانہ

چوہے کے کاٹنے سے نوزائیدہ کی موت، تلنگانہ کے ناگرکرنول ضلع میں واقعہ

تلنگانہ کے ناگرکرنول ضلع میں چوہے کے کاٹنے سے نوزائیدہ کی موت ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق ناگنول گاؤں کی لکشمی کلا کی شادی تین سال قبل پداکارپولاکے رہنے والے شیوا سے ہوئی تھی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ناگرکرنول ضلع میں چوہے کے کاٹنے سے نوزائیدہ کی موت ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق ناگنول گاؤں کی لکشمی کلا کی شادی تین سال قبل پداکارپولاکے رہنے والے شیوا سے ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں
خواجہ رفعت الله ایس جی ٹی وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش
محبوب نگر: اقلیتی تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے چار ماہہ مفت فاؤنڈیشن کورس کی آخری تاریخ میں توسیع
جامع مسجد کیسرا میں جمعیۃ علماء کی ممبرشپ مہم کا جائزہ اجلاس منعقد
مدینہ ہائی اسکول میں انویسٹیچر تقریب، ڈاکٹر مصطفیٰ ہاشمی نے طلبہ کو کتابوں سے رشتہ جوڑنے کا مشورہ دیا
حیدرآباد: "اجالوں کے شجر” کی رسمِ اجرا، خادم رسول عینی کی نعتیہ شاعری کو خراجِ تحسین

ان کے ہاں 40 دن پہلے ایک بچہ کی پیدائش ہوئی تھی۔ لکشمی اپنے مائیکے میں تھی۔وہ کام کررہی تھی کہ ایک چوہے نے اس کے بیٹے کی ناک کاٹ لی جس کے بعد نوزائیدہ کو مقامی ضلع اسپتال لے جایا گیا۔

چونکہ خون زیادہ بہہ رہا تھا اس لئے نوزائیدہ کو بہتر علاج کے لیے حیدرآبا دکے نیلوفر اسپتال منتقل کیاگیا۔ ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ اتوار کی شام نوزائیدہ کی موت علاج کے دوران ہوئی۔