دہلی

وقف بل ای میلس میں بین الاقوامی سازش!۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے کا الزام

بی جے پی رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے نے جو وقف جے پی سی کے رکن ہیں‘ وقف بل پر زبردست فیڈ بیاک کے امکانی بین الاقوامی لنک پر تشویش ظاہر کی ہے۔

نئی دہلی: بی جے پی رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے نے جو وقف جے پی سی کے رکن ہیں‘ وقف بل پر زبردست فیڈ بیاک کے امکانی بین الاقوامی لنک پر تشویش ظاہر کی ہے۔

متعلقہ خبریں
حج 2024 کے ایکشن پلان کو حکومت ہند کی منظوری
مدرسہ دارالعلوم رشیدیہ کی جانب سے وقف ترمیمی بل کے خلاف شعور بیداری مہم

انہوں نے وزارت ِ داخلہ کے ذریعہ اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے صدرنشین جے پی سی جگدمبیکا پال کے نام ایک کروڑ 25 لاکھ ای میلس کی یکساں زبان(متن) کا حوالہ دیا۔

جگدمبیکا پال کے نام مکتوب میں نشی کانت دوبے نے کہا کہ یہ پتہ چلانے کی ضرورت ہے کہ ان میں کتنے ای میل اندرون ِ ملک سے آئے اور کتنے بیرونی ممالک سے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ زیادہ تر ای میلس کا متن لگ بھگ یکساں ہے یا زبان کا معمولی فرق ہے۔ شبہ پیدا ہوتا ہے کہ کہیں یہ بہتر تال میل کے ساتھ کی گئی کوشش تو نہیں۔

سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ کتنے ای میل ملک کے اندر سے آئے اور کتنے باہر سے۔ نشی کانت دوبے نے خاص طورپر ذاکر نائک‘ جماعت ِ اسلامی‘ طالبان‘ پاکستانی آئی ایس آئی اور چینی انٹلیجنس ایجنسیوں کے ملوث ہونے کا ذکر کیا۔

بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے جے پی سی سربراہ سے گزارش کی کہ وہ وزارت ِ داخلہ کو اس معاملہ کی اچھی طرح تحقیقات ہونے دیں۔

a3w
a3w