حیدرآباد

حیدرآباد میں بارش، ٹریفک مسائل سے بچنے عوام نے میٹرو کو ترجیح دی

شہرحیدرآباد میں بارش کے دوران ٹریفک کے مسائل سے بچنے کیلئے عوام کی بڑی تعداد نے میٹرو ریل کو سفر کیلئے ترجیح دی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں بارش کے دوران ٹریفک کے مسائل سے بچنے کیلئے عوام کی بڑی تعداد نے میٹرو ریل کو سفر کیلئے ترجیح دی۔

متعلقہ خبریں
ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے حملوں پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہارِ تشویش، ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
میٹروریل کے مسافرین کی تعداد کو دگنا کرنے کی ضرورت: کے ٹی آر
وارث سرکاروطن ؒ مولانا پیر نقشبندی سے ڈاکٹر ذاکر شاہ افتخاری کی 25رکنی وفد کے ہمراہ روحانی ملاقات
اے پی سی آر تلنگانہ (APCR) کا ریاست گیر پیرالیگل ایکٹوسٹ و کارکنان کے لئے تربیتی پروگرام کا کامیاب اختتام
گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما میں انا–اکّا مینٹورشپ انٹرن شپ تربیتی پروگرام کا آغاز

ان میں دفاتر کو جانے والوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ان مسافرین نے کہاکہ شدیدبارش کے نتیجہ میں پانی کی نکاسی کے لئے مناسب انتظام نہ ہونے اور ڈرینس کے بھی کھلے ہونے سے کئی مسائل سامنے آرہے ہیں، ان مسائل سے بچنے کیلئے وہ میٹرو کو ترجیح دے رہے ہیں۔

مسافرین نے کہاکہ عام ٹریفک کی بہ نسبت میٹرو کا سفر ان کے لئے انتہائی آسان بھی ہے کیونکہ شدید بارش کے بعد ٹریفک کے کئی مسائل سامنے آرہے ہیں۔

بعض مسافرین نے کہاکہ سڑک کے راستے سفر پر ان کو تقریبا ایک گھنٹہ درکارہوتا ہے جبکہ میٹرو کے ذریعہ وہ 15منٹ تک اپنی منزل پر پہنچ رہے ہیں۔

ان مسافرین نے کہاکہ ہر دوتاتین منٹ میں ایک میٹرو ٹرین آرہی ہے جس میں سفر ان کے لئے مشکل نہیں ہے۔

ان مسافرین نے دیگر ٹرانسپورٹ کے مقابلہ ان دنوں میٹرو کو محفوظ اور سستاٹرانسپورٹ کا ذریعہ قراردیا اورکہا کہ بارش کے دوران ٹیکسی بک کرنا ان کے لئے دشوار بن گیا ہے۔