تلنگانہ
تلنگانہ:ضبط شدہ گانجہ نذر آتش
اس کارروائی میں کمیٹی کے ارکان، ڈی سی آر بی ڈی ایس پی سی ایچ ناگیندر اور ڈی سی آر بی ایس آئی حکیم بھی شریک رہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے عادل آباد ضلع میں ضبط شدہ 77 کلو گانجہ کو گانجہ ڈسپوزل کمیٹی کی نگرانی میں نذر آتش کیا گیا۔
یہ گانجہ مختلف 14 مقدمات میں ضبط کیا گیا تھا، جس کا مجموعی وزن 77 کلو 781 گرام بتایا گیا ہے۔
گانجہ کو نظام آباد ضلع کے جکران پلی علاقے میں واقع سری میڈی کیئر سروسسنٹر کے قریب نذر آتش کیا گیا۔
اس کارروائی میں کمیٹی کے ارکان، ڈی سی آر بی ڈی ایس پی سی ایچ ناگیندر اور ڈی سی آر بی ایس آئی حکیم بھی شریک رہے۔