ایشیاء

عمران خان کی گرفتاری پر انٹرنیشنل ہیومن رائٹس فاؤنڈیشن کی مذمت

عمران خان کی گرفتاری پر پی ٹی آئی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے مذمت کی ہے اس کے ساتھ ہی انٹرنیشنل ہیومن رائٹس فاؤنڈیشن نے بھی سابق وزیراعظم کی احاطہ عدالت سے گرفتاری کی مذمت کی ہے۔

اسلام آباد: انٹرنیشنل ہیومن رائٹس فاؤنڈیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کی مذمت کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں
اقوام متحدہ پاکستان میں شیعہ نسل کشی رکوانے مداخلت کرے: مولانا کلب جواد
عمران خان کا پولی گراف ٹسٹ کرانے سے انکار
عدت نکاح کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا کےخلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ
بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھ کر ان کی سزا کو مزید سخت بنایا گیا: ہائیکورٹ
امریکہ کا عمران خان اور دیگر قیدیوں کی حفاظت پر اظہارِ تشویش

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے رینجرز نے گرفتار کیا ہے۔ انہیں القادر ٹرسٹ کے نیب کیس میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے وارنٹ نیب نے یکم مئی کو جاری کیے تھے۔

عمران خان کی گرفتاری پر پی ٹی آئی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے مذمت کی ہے اس کے ساتھ ہی انٹرنیشنل ہیومن رائٹس فاؤنڈیشن نے بھی سابق وزیراعظم کی احاطہ عدالت سے گرفتاری کی مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان کی احاطہ عدالت سے گرفتاری کا چیف جسٹس اسلام ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے سخت نوٹس لیتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا ہے اور اس حوالے سے کیس کی سماعت شروع کر دی ہے جس کی سماعت جاری ہے۔

آئی جی اسلام آباد، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوگئے ہیں جب کہ عدالت نے ڈی جی نیب اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کو بھی طلب کر لیا۔

دوسری جانب عمران خان کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی کال دے دی گئی ہے یاسمین راشد نے تمام ٹکٹ ہولڈرز، رہنماؤں کارکنوں کو لبرٹی چوک پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ لاہور، کراچی سمیت ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنان سڑکوں پر آگئے ہیں اور سراپا احتجاج ہیں جب کہ اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

a3w
a3w