بھارت

سپریم کورٹ کا فلم ”کیرالا اسٹوری“ کی ریلیز کیخلاف عرضی پر سماعت سے اتفاق

عدالت نے جاننا چاہا کہ آیا پورا ٹریلر سماج کے خلاف ہے۔ عدالت نے فلم کا سنسر سرٹیفکیٹ منسوخ کرنے کی گزارش کرتے ہوئے داخل کی گئی درخواستوں پر غور کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ محض فلم کی نمائش پر کچھ رونما نہیں ہوگا۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے منگل کے دن کیرالا ہائی کورٹ کے عبوری حکم کے خلاف ایک اپیل پر 15 مئی کو سماعت سے اتفاق کرلیا، جس نے فلم ”کیرالا اسٹوری“ کی ریلیز پر التوا جاری کرنے سے انکار کیا۔ سینئر ایڈوکیٹ کپل سبل نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندر چوڑ کی بنچ کے روبرو معاملہ کا تذکرہ کرتے ہوئے عرضی پر جلد سماعت کی گزارش کی۔

متعلقہ خبریں
الیکشن کمیشن بے بس کٹھ پتلی، مودی کو نوٹس نہ بھیجنے پر کپل سبل کی تنقید
عصمت دری کے ملزم تھانہ انچارج کی ضمانت منسوخ
سپریم کورٹ میں نوٹ برائے ووٹ کیس کی سماعت ملتوی
26ہزار اساتذہ کی تقرری منسوخی پر روک لگانے سے سپریم کورٹ کا انکار
ہر چیز پر شک نہیں کیا جاسکتا۔ای وی ایم، وی وی پیاٹ پر سپریم کورٹ کا فیصلہ محفوظ

 کیرالا ہائی کورٹ نے 5 مئی کو فلم دی کیرالا اسٹوری کی ریلیز پر حکم ِ التوا جاری کرنے سے انکار کرتے ہوئے زور دیا تاکہ کیرالا کا سیکولر سماج فلم کو قبول کرے گا۔ ہائی کورٹ نے درخواست گزاروں سے پوچھا کہ فلم جو خیالی ہے اور تاریخ پر مبنی نہیں، کس طرح سماج میں فرقہ واریت اور جھگڑا پیدا کرے گی۔

 عدالت نے جاننا چاہا کہ آیا پورا ٹریلر سماج کے خلاف ہے۔ عدالت نے فلم کا سنسر سرٹیفکیٹ منسوخ کرنے کی گزارش کرتے ہوئے داخل کی گئی درخواستوں پر غور کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ محض فلم کی نمائش پر کچھ رونما نہیں ہوگا۔ فلم کا ٹیزر نومبر میں جاری کیا گیا۔

 فلم میں کیا بات ٹھیس پہنچانے والی ہے۔ ملک شہریوکو اپنے مذہب پر یقین رکھنے کا حق دیتا ہے۔ ٹریلر میں کیا ٹھیس پہنچانے والی بات ہے۔ اس نوعیت کی تنظیموں کے بارے میں کئی فلمیں پیش کی جاچکی ہیں۔ قبل ازیں کئی فلموں میں ہندو اور عیسائی پجاریوں کے خلاف حوالے دیے گئے۔