شمالی بھارت

اقوام متحدہ پاکستان میں شیعہ نسل کشی رکوانے مداخلت کرے: مولانا کلب جواد

پاکستان کے پارہ چنار اور خیبرپختون خواہ میں شیعہ ٹیچرس پر دہشت گرد حملہ کی مذمت کرتے ہوئے ممتازشیعہ عالم اور جنرل سکریٹری مجلس علمائے ہند مولانا سید کلب جواد نقوی نے شیعوں کی نسل کشی کی روک تھام کیلئے اقوام متحدہ سے مداخلت کی اپیل کی۔

لکھنو: پاکستان کے پارہ چنار اور خیبرپختون خواہ میں شیعہ ٹیچرس پر دہشت گرد حملہ کی مذمت کرتے ہوئے ممتازشیعہ عالم اور جنرل سکریٹری مجلس علمائے ہند مولانا سید کلب جواد نقوی نے شیعوں کی نسل کشی کی روک تھام کیلئے اقوام متحدہ سے مداخلت کی اپیل کی۔

متعلقہ خبریں
سکندرآبادواقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار: کشن ریڈی
توہینِ مذہب کا الزام، خیبرپختونخواہ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں عالمِ دین قتل
پاکستان اصل مسئلہ نہیں: غلام نبی آزاد
آخر پاکستان پر بات کیوں ہورہی ہے جب انتخابات ہندوستان میں ہورہے ہیں:پرینکا
پاکستانی آئی ایس آئی کے لئے جاسوسی، ایک پنجابی گرفتار

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں شیعوں کی نسل کشی جاری ہے۔ حکومت پاکستان اور بین الاقوامی تنظیمیں اس کی روک تھام میں ناکام ہوچکی ہیں۔

دہشت گرد ایک اسکول میں داخل ہوئے اور انہوں نے 7اساتذہ کو ہلاک کردیا۔ جس سے دہشت گردوں کی مخالف تعلیم ذہنیت ظاہرہوتی ہے

۔ اقوام متحدہ کو لازمی طور پر مداخلت کرنی چاہئیے اور پاکستان میں شیعوں کی ہلاکتیں رکوانے مناسب اقدام کرناچاہئیے۔ مولانا نے کہا کہ عالمی سطح پر شیعوں کیلئے کوئی سیکیوریٹی منصوبہ نہیں ہے اور اقوام متحدہ کوئی مناسب اقدام نہیں کررہی ہے۔

a3w
a3w