حیدرآباد

یونیورسٹی آف حیدرآباد کی اراضی کے ہراج کے فیصلہ سے دستبرداری اختیار کی جائے:بنڈی سنجے

 وزیرموصوف نے اس ہراج کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت عدالتی کارروائیوں کو نظر انداز کر رہی ہے اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ ”یہ جانتے ہوئے بھی کہ یہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے، ریاستی حکومت اراضی کے حصول کے نام پر توہین عدالت کر رہی ہے۔

حیدرآباد: مرکزی مملکتی وزیرداخلہ بنڈی سنجے نے تلنگانہ میں کانگریس حکومت کی جانب سے یونیورسٹی آف حیدرآباد کی 400 ایکڑ اراضی ہراج کرنے کے فیصلے پر شدید تنقید کی۔ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے، انہوں نے ریاستی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ عدالت کی حکم کی خلاف ورزی کر رہی ہے اور مالی فائدے کے لئے ماحول کو تباہ کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
بنڈی سنجے کے رویہ پر ہائی کورٹ کا اظہارِ ناراضگی
کانگریس حکومت چھ ضمانتوں کو نافذ کرنے میں ناکام : فراست علی باقری
ایم ایل اے سری ریوری پرکاش ریڈی کا بیان: کانگریس حکومت پر جعلی خبریں پھیلانے کا الزام
موڑتاڑ میں بی آر ایس کا راستہ روکو احتجاج
چیف منسٹر ریونت ریڈی بدمعاش بی جے پی ایم پی ای راجندر کا الزام

انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ اراضی جنگلاتی علاقہ کے دائرے میں آتی ہے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق کسی بھی جنگل کی اراضی کو بغیر مرکزی حکومت کی منظوری کے تبدیل یا فروخت نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اس اراضی کے سلسلہ میں مقدمہ ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے، اور عدالت نے ریاستی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ 7 اپریل تک وٹا فاؤنڈیشن نامی این جی او کی درخواست کے جواب میں جوابی حلف نامہ داخل کرے۔

 وزیرموصوف نے اس ہراج کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت عدالتی کارروائیوں کو نظر انداز کر رہی ہے اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ ”یہ جانتے ہوئے بھی کہ یہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے، ریاستی حکومت اراضی کے حصول کے نام پر توہین عدالت کر رہی ہے۔

 درختوں کو کاٹ کر ماحول کو تباہ کیا جا رہا ہے، جبکہ حکومت جھوٹا دعویٰ کر رہی ہے کہ شجرکاری کی جا رہی ہے“۔کانگریس قیادت پر شدید تنقید کرتے ہوئے، بنڈی سنجے نے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی پر اپنے ماضی کے مؤقف سے انحراف کرنے کا الزام لگایا۔ ”کیا آپ بھول گئے کہ ریونت ریڈی نے پہلے سرکاری اراضیات کی غیر ضروری فروخت کی مخالفت کی تھی؟

اب، یہی ہراج کانگریس کی موقع پرستی کی انتہا ہے“،۔ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ کانگریس حکومت پچھلی بی آر ایس حکومت سے بھی زیادہ غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

 وزیر موصوف نے فوری طور پر گچی باولی کی اراضی کی فروخت کے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا، بصورت دیگر انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ عوام حکومت کو مناسب سبق سکھائیں گے۔