شمالی بھارت

رشوت کا ویڈیو وائرل، آئی پی ایس آفیسر کے خلاف تحقیقات کا حکم

اترپردیش کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) نے ایک وائرل ویڈیو کے بارے میں تحقیقات کا حکم دیا۔ جس میں آئی پی ایس آفیسر انیرودھ سنگھ مبینہ طور پر رشوت کا مطالبہ کررہے ہیں۔

لکھنو: اترپردیش کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) نے ایک وائرل ویڈیو کے بارے میں تحقیقات کا حکم دیا۔ جس میں آئی پی ایس آفیسر انیرودھ سنگھ مبینہ طور پر رشوت کا مطالبہ کررہے ہیں۔

وارانسی کے کمشنر آف پولیس،سے ویڈیو کی تصدیق کرنے کے لئے کہا گیا ہے جو قریب 2 سال پرانا ہے۔ پولیس کمشنر آئندہ 3 دن کے اندر اپنی رپورٹ داخل کریں گے۔

https://twitter.com/Journaltics/status/1634907290095747072

فی الوقت سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (میرٹھ رورل) کی حیثیت سے تعینات ہیں۔ یہ ویڈیو اس وقت کا ہے جب سنگھ کو وارانسی میں اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی حیثیت سے تعینات کیا گیا تھا۔

ڈی جی پی ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میرٹھ ضلع میں رورل ایس پی کی حیثیت سے تعینات آئی پی ایس آفیسر انیرودھ سنگھ کا ایک ویڈیو گشت کررہا ہے جس میں انہیں ایک شخص سے ویڈیو کال کے ذریعہ بات چیت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

مذکورہ ویڈیو کی بنیاد پر سنگھ کے خلاف رشوت کے الزامات لگائے جارہے ہیں۔ انیرودھ سنگھ کی شریک حیات آرتی سنگھ سے متعلق ایک شکایت کے بارے میں بھی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے جو خود ایک آئی پی ایس آفیسر ہیں۔

ڈی جی پی ہیڈ کوارٹرس کو ایک ٹویٹ کے ذریعہ اس الزام کا پتہ چلا کہ فی الحال وارا نسی میں ڈپٹی کمشنر پولیس کی حیثیت سے تعینات آرتی سنگھ نے فلیٹ کے ایک مالک کو کرایہ ادا نہیں کیا ہے۔

تاہم تحقیقات کے بعد یہ روشنی میں آیا کہ وہ کرایہ ادا کرچکی ہیں۔ وارانسی کے کمشنر آف پولیس معاملہ کی تحقیقات کرکے اندرون3 دن رپورٹ داخل کریں گے۔

a3w
a3w