حیدرآباد

حیدرآباد میں موسلادھار بارش، کئی علاقوں میں شدید ٹریفک جام

خیرت آباد کے مرکیوری ہوٹل کے قریب ایک کار پر درخت گرنے کا واقعہ بھی پیش آیا، تاہم خوش قسمتی سے گاڑی میں موجود دو خواتین محفوظ رہیں۔ پولیس اور مقامی افراد نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کی۔

حیدرآباد: جمعرات کی دوپہر ریاستی دارالحکومت حیدرآباد میں موسلادھار بارش ہوئی، جس نے شہر کو جل تھل کر دیا۔ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہنے والی اس تیز بارش کے باعث کئی نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا، جبکہ سڑکیں بھی زیر آب آگئیں۔ نتیجتاً، شہر کے مختلف مقامات پر شدید ٹریفک جام دیکھنے میں آیا اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ خبریں
یوم عاشورہ کی روحانی عظمت قیامت تک باقی رہے گی: مولانا صابر پاشاہ قادری
حضرت امام حسینؓ کی نماز اور اخلاقی عظمت پر خطاب – حج ہاؤس نامپلی میں اجتماع
کل ہند مجلس فیضان مصطفیؐ کے زیر اہتمام جلسہ شہادت امام حسینؓ کا انعقاد
ڈاکٹروں کیلئے ‘کلینک ٹو کیمرہ’ – ایک منفرد ویڈیو بوٹ کیمپ کا اعلان
حضرت امام حسینؓ کا پیغام انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری

بارش کے بعد خاص طور پر خیرت آباد کے مرکزی سڑک پر پانی جمع ہوگیا، جس کے سبب خیرت آباد سے پنجہ گٹہ کے درمیان گاڑیوں کی آمد و رفت شدید متاثر ہوئی۔ ٹریفک پولیس نے راستوں کو موڑنے کا فیصلہ کیا اور خیرت آباد سے پنجہ گٹہ جانے والی گاڑیوں کو متبادل راستے سے بھیجا گیا۔

خیرت آباد کے مرکیوری ہوٹل کے قریب ایک کار پر درخت گرنے کا واقعہ بھی پیش آیا، تاہم خوش قسمتی سے گاڑی میں موجود دو خواتین محفوظ رہیں۔ پولیس اور مقامی افراد نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کی۔

شہر میں موسمیاتی ماہرین نے آئندہ چند دنوں تک مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے، جبکہ شہریوں کو احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔