حیدرآباد

تلنگانہ سیکریٹریٹ میں انٹرنیٹ بلیک آؤٹ! تمام آن لائن خدمات ٹھپ

انٹرنیٹ بندش کے باعث نہ صرف سرکاری عملہ بلکہ سیکریٹریٹ آنے والے عوامی نمائندے اور شہری بھی سخت پریشانی میں مبتلا ہو گئے۔ لوگوں کا سوال ہے کہ اگر اتنے بڑے نظام میں انٹرنیٹ نہ چلے تو ریاست میں حکمرانی کیسے آگے بڑھے گی؟

حیدرآباد: تلنگانہ سیکریٹریٹ میں اچانک انٹرنیٹ خدمات بند ہو جانے سے پورا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا۔ آن لائن خدمات ٹھپ ہو گئیں، سرکاری فائلیں وہیں اٹک گئیں اور کام کے لیے آنے والے وزیٹرز نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
جدید سکریٹریٹ میں بھی واستو کا چکر، سی ایم دفترکو 9 ویں منزل پر منتقل کرنے کا فیصلہ
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ بندش کے باعث نہ صرف سرکاری عملہ بلکہ سیکریٹریٹ آنے والے عوامی نمائندے اور شہری بھی سخت پریشانی میں مبتلا ہو گئے۔ لوگوں کا سوال ہے کہ اگر اتنے بڑے نظام میں انٹرنیٹ نہ چلے تو ریاست میں حکمرانی کیسے آگے بڑھے گی؟

یاد رہے کہ حال ہی میں ریونت ریڈی حکومت کے دوران حیدرآباد میں بڑے پیمانے پر ٹی جی ایس پی ڈی سی ایل کے بجلی کے کھمبوں پر موجود انٹرنیٹ کیبلز کاٹ دیے گئے تھے۔ اس واقعے کے بعد شہر کے کئی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی تھی۔ اب سوشیل میڈیا پر صارفین طنز کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ’’جس گڑھے کو آپ کھودتے ہیں، اسی میں آپ گرتے ہیں‘‘۔

یہ صورتحال ایک بار پھر حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا رہی ہے کہ آخر اس بڑے بحران سے کیسے نمٹا جائے گا؟