سوشیل میڈیا
انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے اپنے ہوم پیج پر الیکشن ڈوڈل پیش کیا
لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں آج آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 58 پارلیمانی نشستوں اور اڈیشہ اسمبلی کی تیسرے مرحلے کے لیے 42 نشستوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے

نئی دہلی: انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نےمختلف اہم مواقع کو خاص اور پرکشش انداز میں بیان کرنے کے لیے آج ملک میں جمہوریت کے عظیم تہوار لوک سبھا انتخابات کی اہمیت کو ظاہر کرتے ہوئے آج اپنے ہوم پیج پر الیکشن ڈوڈل کو پیش کیا۔
آج کے گوگل ڈوڈل میں سیاہی والی شہادت کی انگلی کو دکھایا گیا ہے، جو جمہوری ووٹنگ کے حقوق کی روایت کو برقرار رکھنے کی علامت ہے۔ اس کے ساتھ ہی گوگل نے ڈوڈل کے ذریعے عام انتخابات سے متعلق معلومات مشترک کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس ڈوڈل پر کلک کر کے الیکشن سے متعلق اپ ڈیٹس لیے جا سکتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں آج آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 58 پارلیمانی نشستوں اور اڈیشہ اسمبلی کی تیسرے مرحلے کے لیے 42 نشستوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔