مشرق وسطیٰ

غزہ میں انٹرنیٹ‘ ٹیلی فون بلیک آؤٹ جاری

اقوام متحدہ کی ایک ایجنسی کا کہنا ہے کہ جنوب میں ٹیلی کمیونیکیشن لائنس کو نقصان پہنچا ہے۔ شمالی غزہ کا بیشتر حصہ تباہ ہوچکا ہے۔ 23 لاکھ کی آبادی میں 85 فیصد لوگ بے گھر ہوچکے ہیں جنہیں جنوب میں پناہ لینی پڑی ہے جہاں انسانی بحران شدید ہوتا جارہا ہے۔

رفح (غزہ پٹی): ٹیلی فون اور انٹرنیٹ رابطہ منقطع ہونے سے ہفتہ کے دن غزہ پٹی میں مشکلات بڑھ گئیں۔ اقوام متحدہ کی ایک ایجنسی کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں لوگ بھوک سے کافی پریشان ہیں۔ جمعرات کی شام سے انٹرنیٹ اور ٹیلی فون لائنیں کام نہیں کررہی ہیں۔

متعلقہ خبریں
حماس کے صدر یحییٰ السنوار کے قریبی ساتھی روحی مشتہی کو تین ماہ قبل ہلاک کردیا گیا،اسرائیل کا ادعا
اسرائیل اور حماس کی لڑائی میں امریکہ کا فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں: کملا ہیرس
غزہ کو 3 حصوں میں تقسیم کرکے شمالی حصہ اسرائیل میں شامل کرنے کا منصوبہ
غزہ میں 80 فیصد علاقہ تباہ، کوئی جگہ محفوظ نہیں، حالات ناقابلِ بیان
اسرائیل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے تمام فیصلوں پر جلد عمل درآمد کرے: ترکیہ

آج بھی صورتِ حال جوں کی توں ہے۔ راحت و بچاؤ سرگرمیوں میں رکاوٹ آرہی ہے۔ اسرائیل اور حماس کی لڑائی 11 ویں ہفتہ میں داخل ہوگئی۔ انٹرنیٹ ایکسس ایڈوکیسی گروپ نیٹ بلاکس ڈاٹ او آر جی کے گروپ ڈائرکٹر کے بموجب انٹرنیٹ بلیک آؤٹ جاری ہے۔ ہمارے ریکارڈ کے مطابق یہ کافی طویل بلیک آؤٹ ہے۔

 اقوام متحدہ کی ایک ایجنسی کا کہنا ہے کہ جنوب میں ٹیلی کمیونیکیشن لائنس کو نقصان پہنچا ہے۔ شمالی غزہ کا بیشتر حصہ تباہ ہوچکا ہے۔ 23 لاکھ کی آبادی میں 85 فیصد لوگ بے گھر ہوچکے ہیں جنہیں جنوب میں پناہ لینی پڑی ہے جہاں انسانی بحران شدید ہوتا جارہا ہے۔

حماس کی وزارت ِ صحت کے بموجب اسرائیلی حملہ میں 18700سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں۔ کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کے بموجب جنگ شروع ہونے کے بعد سے تاحال 64 صحافیوں کی جانیں جاچکی ہیں۔ ان میں 57 فلسینی‘ 4  اسرائیلی اور 3 لبنانی صحافی شامل ہیں۔