حیدرآباد

سرکاری طورپر اقبال مینار پر ہر سال یوم اقبال تقریب منعقد کی جائے، تحریک مسلم شبان کا مطالبہ

شاعر مشرق علامہ اقبال کی یوم پیدائش کے موقع پر تحریک مسلم شبان کے زیر اہتمام حیدرآباد کے اقبال مینار پر مختلف سیاسی ' سماجی و مذہبی جماعتوں کے قائدین نے جناب محمدمشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان کی زیر قیادت خراج عقیدت پیش کیا۔

حیدرآباد: شاعر مشرق علامہ اقبال کی یوم پیدائش کے موقع پر تحریک مسلم شبان کے زیر اہتمام حیدرآباد کے اقبال مینار پر مختلف سیاسی ‘ سماجی و مذہبی جماعتوں کے قائدین نے جناب محمدمشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان کی زیر قیادت خراج عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ خبریں
جمعیتہ علماء حلقہ عنبرپیٹ کا مشاورتی اجلاس، اہم تجاویز طئے پائے گئے
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
اہل باطل ہمیشہ سے پیغام حق کو پہچانے سے روکتے رہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
نرمل میں 2 روزہ ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا اختتام
نرمل میں ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا افتتاح

جناب امجد اللہ خاں ترجمان ایم بی ٹی ‘ جناب سید نظام الدین ترجمان ریاستی کانگریس کمیٹی ‘ جناب محمد رحیم اللہ خان نیازی سابق صدر اردو اکیڈیمی ‘ جناب محمد عبدالعزیز صدر ایم پی جے ‘ جناب عبدالمنان سی پی آئی ‘ جناب محمد شکیل ایڈوکیٹ صدر مسلم لیگ تلنگانہ ‘ جناب الیاس شمسی آل انڈیا سوشیل ورکرس اسوسیشن نے علامہ اقبال کی فکر اور خودی کی قوت و پیغام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اقبال انسان کے اندر اسکی قوت اور طات کے استعمال اور ظلم و جبر کے خلاف ٹھیر جانے مظالموں کی حمایت کا بڑا پیغام اپنی شاعری کے ذریعہ دیاہے۔

اس کے علاوہ اقبال نے سرمایہ داری کے نظام کے خلاف غریب اور مجبوروں کیلئے اپنی آواز اشعار کے ذریعہ بلند کی ہے۔ جناب محمدمشتاق ملک نے حیدرآباد اقبال مینار کی تاریخ بیان کرتے ہوئے کہا کہ 1988میں عالمی اقبال سمینار قائد محترم سید خلیل اللہ حسینی  صدر اقبال اکیڈیمی کی زیرصدارت منعقد ہوا تھا جس کے مجلس استقبالیہ کے صدر جناب عابد علی خان ایڈیٹر سیاست تھے اور جناب کریم رضاسکریٹری اقبال اکیڈیمی معتمد استقبالیہ تھے ( خود میں مشتاق ملک ) چیف آرگنائزر تھا ساری دنیا سے اسکالرس ‘ شعراء ‘ ادیب ‘ قلمکار حیدرآباد کے اس عالمی اقبال سمینار میں آئے تھے۔

اس وقت کے چیف منسٹر این ٹی راما رائو نے اس عالمی اقبال سمینار کا افتتاح کرتے ہوئے اقبال مینار حیدرآباد میں تعمیر کرنے کا وعدہ کیاتھا ۔ افسوس اس کی تعمیر کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ علامہ اقبال کی کی فن اور فکر کو ماننے والے یہاں جمع ہوئے ہیں ۔ تمام جماعتوں کے قائدین حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سرکاری طورپر اقبال مینار پر ہر سال یوم اقبال تقریب کا انعقاد کریں۔

اردو اکیڈیمی تلنگانہ اقبال ایوارڈ اور مشاعرہ کا اہتمام شاعر مشرق کی یاد میں کرنے کا اعلان کرے۔ اقبال مینار کی اس تقریب میں جناب علی بھوجانی کانگریس سکریٹری ‘ جناب ایم اے غفار ‘ جناب عبدالحق قمر نائب صدر شبان ‘ جناب مجاہد مشتاق شعبہ فکر و عمل ‘ جناب مصطفی محمود سکریٹری ایم بی ٹی ‘ جناب سکندر اللہ خاں ایم بی ٹی ‘ جناب مرزا شاکر بیگ سکریٹری مسلم لیگ ‘ جناب واجد حسین کانگریس سابق کارپوریٹر ‘ جناب محمد محبوب ‘ جناب سید عمران شبان کے علاوہ دیگر تمام جماعتوں کے کارکنوں کی بڑی تعداد اقبال مینار پر جمع تھی۔

جناب مظہر حسین مشیر آباد شبان نے ترانہ اقبال سارے جہاں سے اچھا پڑھا تمام شرکاء نے بھی اس ترانے کو پڑھا ۔ اقبال مینار تو پھولوں سے سجایاگیاتھا اور علامہ اقبال کے افکار کے بیانرس لگائے گئے تھے ۔