حیدرآباد

یادگار شہدا پر بغیر اجازت کے ٹی آر کا انٹرویو،مقدمہ درج

کانگریس لیڈرجی نرنجن نے اس انٹرویو پر سوال اٹھاتے ہوئے پوچھا تھا کہ اس کی اجازت کس طرح حاصل کی گئی ہے؟چیف الکٹورل آفیسرنے شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کرنے کی پولیس کو ہدایت دی۔

حیدرآباد: پولیس کی اجازت کے بغیر تلنگانہ کے شہدا کی یادگار کے قریب تلنگانہ کے وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راماراواور شاعر و رکن کونسل کے انٹرویومنعقد کرنے والے منتظمین کے خلاف حیدرآباد کی سیف آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ خبریں
انتخابی ڈیوٹی پر 2.5 لاکھ اسٹاف کی تعیناتی:وکاس راج
ای ڈی میں ریونت ریڈی کے خلاف شکایت
متھن ریڈی کو ای ڈی کی نوٹس، شراب اسکام معاملہ میں پوچھ تاچھ
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا

یہ مقدمہ، کانگریس کی ریاست کے چیف الکٹورل آفیسر سے شکایت کی بنیاد پر درج کیاگیا ہے۔چیف الکٹورل آفیسر نے ہدایت دی کہ بی آرامبیڈکر کے مجسمہ کے قریب لئے گئے انٹرویوکے معاملہ کی جانچ کی جائے۔اس انٹرویو میں ڈرون کا استعمال کیاگیا تھا۔

کانگریس لیڈرجی نرنجن نے اس انٹرویو پر سوال اٹھاتے ہوئے پوچھا تھا کہ اس کی اجازت کس طرح حاصل کی گئی ہے؟چیف الکٹورل آفیسرنے شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کرنے کی پولیس کو ہدایت دی۔