ایشیاء

عمران خان پر قاتلانہ حملہ کرنے والا گرفتار

عمران خان کو فوری طور پر دوسری گاڑی میں وہاں سے نکال لیا گیا اور ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ ان کی ٹانگ پر پٹی بندھی ہوئی ہے۔

نئی دہلی: پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان جمعرات کو پاکستان کے گجرانوالہ میں قاتلانہ حملہ میں زخمی ہو گئے۔

اس واقعے کے بارے میں اب تک جو کچھ ہم جانتے ہیں وہ یہ ہے:

عمران خان کو بندوق بردار نے ٹانگ میں گولی ماری۔ ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس واقعہ میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ بندوق بردار نے متعدد گولیاں چلائیں۔

عمران خان کو فوری طور پر دوسری گاڑی میں وہاں سے نکال لیا گیا اور ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ ان کی ٹانگ پر پٹی بندھی ہوئی ہے۔

بندوق بردار کا عمران خان کے ایک حامی نے مقابلہ کیا اور اسے نیچے گرادیا جس کے ساتھ ہی بہت سارے لوگ اس پر ٹوٹ پڑے اور اسے فوری قابو میں کرلیا۔ اس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔

رپورٹس کے مطابق، اس کے ساتھ کوئی اور حملہ آور نہیں تھا۔

عمران خان پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ لانگ مارچ سے خطاب کرنے کے لئے اپنے کنٹینر پر کھڑے تھے۔

a3w
a3w