حیدرآباد

ای ڈی میں ریونت ریڈی کے خلاف شکایت

گدوال کے کانگریس قائد کے وجئے کمار نے صدر ٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی پر کانگریس ٹکٹس کو کروڑہا روپے کے عوض فروخت کردینے کا الزام لگاتے ہوئے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ سے تحریری شکایت کی۔

حیدرآباد: گدوال کے کانگریس قائد کے وجئے کمار نے صدر ٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی پر کانگریس ٹکٹس کو کروڑہا روپے کے عوض فروخت کردینے کا الزام لگاتے ہوئے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ سے تحریری شکایت کی۔

متعلقہ خبریں
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
گاندھی خاندان کا ذاتی مکان نہیں ہے:ریونت ریڈی
چند طاقتیں عوام میں پھوٹ ڈالنے کیلئے کوشاں: ریونت ریڈی
گروپI مینس امتحانات ملتوی نہیں ہوں گے: ریونت ریڈی

انہوں نے اپنی شکایت میں کہا کہ ٹکٹس کے فروخت سے حاصل شدہ رقومات کو منی لانڈرنگ کے تحت دیکھا جانا چاہئے اور ریونت ریڈی کے خلاف جامع تحقیقات عمل میں لانے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ دوسری جماعتوں سے کانگریس میں شامل قائدین سے راتوں رات رابطہ کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے کروڑہا روپے کے عوض ٹکٹس فروخت کردیئے۔

انہوں ان کے پاس موجود شواہد کے ساتھ آج حیدرآباد میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے جائنٹ ڈائرکٹر کو تحریری شکایت حوالہ کی۔

وجئے کمار کے ہمراہ بہادر پورہ کے کانگریس قائد کلیم بابا جنہیں گزشتہ روز پارٹی سے معطل کردیا گیا تھا اور دیگر نے بھی ریونت ریڈی کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔