حیدرآباد

طاقت کے نشہ میں چور سرکش قوتیں مٹ جاتی ہیں، مسلمان تاریخ کے اوراق سے سبق لینا سیکھیں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد

جاپان پر ایٹم بم گرانے کے بعد ویت نام عراق لیبیا شام اور افغانستان کے بعد غزہ اور لبنان میں نسلی صفائے کی جنگوں میں ملوث رہا ہے۔ لیکن دوسری سرکش قوتوں کی طرح وہ بھی یہ بھول گیا کہ ایک ایسی قوت بھی ہے جو سب سے زیادہ بلند اور عظیم ہے۔

حیدر آباد: امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلز میں گزشتہ پانچ دن سے جاری آگ اور ہواؤں کے طوفان کو اللہ کے قہر کی نشانی قرار دیتے ہوئے مولانا حافظ پیر شبیر احمد صدر جمیعتہ علماً تلنگانہ نے کہا ہے کہ یہ آگ یہ پیام دیتی ہے کہ انسان اپنی سرکشی اور طاقت کا نشہ اتار کر اللہ کی قدرت کے آگے جھک جائے کیونکہ اللہ کی قدرت اور طاقت سب سے بڑی ہے جو بصیرت رکھنے والوں کو تو محسوس ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں
وزیر اے لکشمن کمار کی 41ویں آل انڈیا سنٹرل جُلوسِ واپسی اہلِ حرم میں شرکت کی یقین دہانی
جمعیتہ علماء سے وابستگی ملک وملت کیلئے فائد مند ہے، حکومتی سطح پر جمعیۃ علماء ہند مسلمانوں کی مظبوط جماعت ہے:مولانا محمود اسعد مدنی
ہم مصیبتوں پر یشانیوں اور برے وقت کے باوجود اللہ سے شکوہ کرنے کی بجائے ہر حال میں اس کا شکر ادا کریں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں نزول قرآن کا مقصد اور نماز کی اہمیت و فضیلت کے موضوع پر جلسہ
دوسروں کا دل رکھنے اور خوشی بانٹنے کے اثرات زیر عنوان مولانا مفتی حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

 لیکن سرکش اور باطل قوتوں کو اس کا اندازہ ہر گز نہیں ہوتا ہے اور وہ اپنی قوت واقتدار کے نشہ میں یہ دعوی کرنے لگتے ہیں کہ اس دنیا میں ہم سے زیادہ طاقتور کون ہے؟ اور وہ ہر گھڑی اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بے گناہ انسانوں پر ظلم کے پہاڑ تو ڑا کرتے ہیں۔

 ان کی مخالفت کرنے والی اقوام کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے لئے ان پر جنگیں مسلط کرتی ہیں اور قتل عام کرتی ہیں۔ چار سو سالہ تاریخ میں اسپین پرتگال ہالینڈ، فرانس اور انگلینڈ جیسی قوتیں ابھریں اور سمٹ کر رہ گئیں ۔ سوویت یونین کا شیرازہ بکھر گیا۔ اب امریکہ طاقت کے نشہ میں مست ہے۔

 جاپان پر ایٹم بم گرانے کے بعد ویت نام عراق لیبیا شام اور افغانستان کے بعد غزہ اور لبنان میں نسلی صفائے کی جنگوں میں ملوث رہا ہے۔ لیکن دوسری سرکش قوتوں کی طرح وہ بھی یہ بھول گیا کہ ایک ایسی قوت بھی ہے جو سب سے زیادہ بلند اور عظیم ہے۔

 مولانا پیر شبیر احمد نے یاد دلایا کہ انسانی تاریخ میں کئی ایسی شہ زور سرکش اور انتہائی طاقتور قو میں گزری ہیں جنہوں نے ساری دنیا کو یہ چیالنج دیا تھا من اشد من القوة کہ کون ہے اس سرزمین پر ہم سے زیادہ قوت والا اور طاقتور۔ عادو ثمود کی قوم دنیا کی سب سے زیادہ طاقتور قوم تھی جو پہاڑوں کو تراش کر اس میں گھر بناتی تھی، جس کے لوگوں کی عمریں سینکڑوں سال کی ہوتی تھیں، بلکہ ہزار برس تک بھی ہوئی ہیں۔ قد تاڑ کے درخت سے بھی بلند تھے۔

 جب ان کی سرکشی حد سے بڑھ گئی تو ان پر ہوا کا عذاب آیا اور اس قوم کے لوگ کھجور کے تنوں کی طرح گر کر جہنم واصل ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ لاس اینجلز کے علاقہ میں آگ لگنے کے واقعات نئی بات نہیں ہے۔ 2018 میں ایسے دو تین واقعات ہوئے اور آگ دو ہفتوں سے لے کر چار مہینوں تک جلتی رہی اور تباہی مچاتی رہی ۔

 لیکن اس مرتبہ جو آگ لگی ہے وہ سب سے زیادہ مہیب اور خطرناک ہے جس کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چل رہی ہیں جن سے آگ تیزی سے پھیلتی جارہی ہے۔

 انہوں نے برادران اسلام کو مشورہ دیا کہ وہ ان حالات سے سبق لینا سیکھیں اور اللہ سے رجوع ہو کر اپنے اعمال کی اصلاح کر لیں ورنہ اللہ اس دن بچائے جب وہ اللہ کی پکڑ میں آجائیں جس سے بچنے کا کوئی راستہ نہیں ہو گا۔ دعا ہے کہ اللہ اس مشکل کو جلد سے جلد دور کر دے۔