حیدرآباد

چندرائن گٹہ میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

چندرائن گٹہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں آج دن دھاڑے خاتون کے قتل کی ایک واردات پیش آئی۔پولیس کے بموجب28 سالہ مہرالنساء ساکن تالاکنٹہ کواس کے شوہر ابراراحمدنے بحث وتکرارکے بعدچاقوسے حملہ کرکے قتل کردیا۔

حیدرآباد: چندرائن گٹہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں آج دن دھاڑے خاتون کے قتل کی ایک واردات پیش آئی۔پولیس کے بموجب28 سالہ مہرالنساء ساکن تالاکنٹہ کواس کے شوہر ابراراحمدنے بحث وتکرارکے بعدچاقوسے حملہ کرکے قتل کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون کو 2لڑکیاں اورایک لڑکاہے۔گزشتہ چند دنوں سے دونوں میں بحث وتکرارہورہی تھی جس پرشوہرنے چاقوسے حملہ کرکے بیوی کا قتل کردیا۔ خاتون نے مقام واقعہ پرہی دم توڑدیا۔

پولیس نے مقام واقعہ پہنچ کر نعش کوعثمانیہ ہاسپٹل منتقل کیااور ملزم کوتحویل میں لے لیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم شراب نوشی کا عادی ہے۔بچاؤکے لئے آنے والے اپنی بیٹی اور ساس پربھی اس نے حملہ کردیا۔کیس درج کرتے ہوئے پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

a3w
a3w