حیدرآباد

حیدرآباد میں بنگلہ دیشی خواتین کے جسم فروشی کے ریاکٹ میں ملوث ہونے کی جانچ میں تیزی

رفتار ملزمین کے خلاف تعزیراتِ ہند،غیر اخلاقی تجارت (روک تھام) ایکٹ اور غیر ملکیوں کے ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ حیدرآباد پولیس نے یقین دہانی کروائی ہے کہ جیسے جیسے جانچ آگے بڑھے گی، مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

حیدرآباد: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہرحیدرآباد میں بنگلہ دیشی خواتین کے جسم فروشی کے ایک ریاکٹ کی جانچ تیز کر دی ہیں۔ یہ معاملہ گزشتہ ماہ سامنے آیا تھا، جس کے بعد 18 افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں کئی بنگلہ دیشی خواتین بھی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
وقف بورڈ کا ریکارڈ روم مہر بند کرنے کا معاملہ، ہائیکورٹ جج سے تحقیقات کا مطالبہ
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی
حضور اکرمؐ سے حضرت صدیق اکبرؓ  کی بے پناہ محبت ، تقوی و پرہیزگاری مثالی – نوجوانوں کو نمازوں کی پابندی کی تلقین :مفتی ضیاء الدین نقشبندی

 چونکہ یہ معاملہ بین الاقوامی نوعیت کا ہے، این آئی اے او رسی آئی ڈی نے مقامی پولیس کے ساتھ مل کر جانچ کا آغاز کر دیا ہے۔ حکام یہ بھی جانچ کر رہے ہیں کہ آیا اس ریاکٹ کے کسی منظم جرائم پیشہ گروہ سے تعلقات ہیں یا نہیں۔

 ابتدائی جانچ میں انکشاف ہوا ہے کہ ایجنٹ بنگلہ دیش سے خواتین کو ملازمتوں کا جھانسہ دے کر ہندوستان لا رہے تھے تاہم، یہاں پہنچنے کے بعد انہیں مبینہ طور پر زبردستی اس غیر قانونی دھندے میں ڈھکیلاجا رہا تھا۔ پولیس نے کئی اہم ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے جو ان خواتین کو محفوظ مقامات پر رکھ کر یہ کاروبارچلا رہے تھے۔

حکام بنگلہ دیشی ہائی کمیشن کے ساتھ قریبی رابطہ میں ہیں تاکہ ان غیر ملکی خواتین کی شناخت کی جا سکے۔ اگر یہ ثابت ہو جائے کہ وہ انسانی اسمگلنگ کی شکار ہیں، تو انہیں ان کے وطن واپس بھیج دیا جائے گا۔

 دریں اثنا، گرفتار ملزمین کے خلاف تعزیراتِ ہند،غیر اخلاقی تجارت (روک تھام) ایکٹ اور غیر ملکیوں کے ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ حیدرآباد پولیس نے یقین دہانی کروائی ہے کہ جیسے جیسے جانچ آگے بڑھے گی، مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

پولیس نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ اگر انہیں انسانی اسمگلنگ سے متعلق کوئی مشکوک سرگرمی نظر آئے تو فوری اطلاع دیں تاکہ ایسے غیر قانونی نیٹ ورکس کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکے۔