گرفتار بنگلہ دیشی ماڈل کے ذرائع آمدنی کی تحقیقات جاری
بھی پتہ چلایا جارہا ہے کہ بنگلہ دیشی ماڈل کے نام پر رجسٹرڈ 4لکژری کاروں کی خریداری کیلئے پیسہ کہاں سے آیا۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ ماڈل ایک گیسٹ ہاؤس تیار کرنے کا منصوبہ رکھتی تھی، جس کے لئے اس نے قرض بھی لیا تھا تاہم یہ قرض ماڈل کے نام پر نہیں لیا گیا۔

کولکتہ (آئی اے این ایس) کولکتہ سے گرفتار بنگلہ دیشی ماڈل شانتاپال کے دو بینک کھاتوں میں جمع رقومات پر کولکتہ پولیس کی نظرہے۔ ذرائع نے بتایا کہ تحقیقاتی عہدیدار اِن بینک کھاتوں میں جمع ہونے والی رقومات کی اچھی طرح تحقیقات کررہے ہیں۔
یہ بھی پتہ چلایا جارہا ہے کہ بنگلہ دیشی ماڈل کے نام پر رجسٹرڈ 4لکژری کاروں کی خریداری کیلئے پیسہ کہاں سے آیا۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ ماڈل ایک گیسٹ ہاؤس تیار کرنے کا منصوبہ رکھتی تھی، جس کے لئے اس نے قرض بھی لیا تھا تاہم یہ قرض ماڈل کے نام پر نہیں لیا گیا۔
تحقیقات جاری ہیں کہ وہ قرض کیسے لے سکی۔ 28جولائی کو پارک اسٹریٹ پولیس اسٹیشن کے عہدیداروں نے شانتاپال کو جنوبی کولکتہ کے گولف گرین علاقہ میں اُس کے فلیٹ سے گرفتار کیا تھا۔ پولیس کو پاسپورٹ درخواست کے ساتھ داخل کاغذات پر ماڈل پر شبہ ہوا تھا۔
اس کے فلیٹ سے کئی بنگلہ دیشی کاغذات برآمد ہوئے تھے۔ وہ ویزا لے کر ہندوستان آئی تھی لیکن مدت گزر جانے کے بعد بھی واپس نہیں گئی۔ وہ یہیں رہنے لگی اس نے فیک آدھار کارڈ اور ووٹر آئی ڈی کارڈ بنوالیا۔